صوبائی دارالحکومت پشاور میں رواں سال پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کے حملوں کی رپورٹ سامنےآگئی ۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال پشاور میں پولیس تھانوں پر 9 دستی بم حملے ہوئے، فائرنگ کے متعدد واقعات بھی رونما ہوئے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھانہ متھرا پر 3 جبکہ تھانہ ریگی ماڈل ٹاون اور تھانہ ناصرباغ پر2،2 دستی بم حملےہوئے ۔
رپورٹ کے مطابق مچنی گیٹ اور تھانہ بڈھ بیر پر ایک، ایک دستی بم حملہ ہوا ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس تھانوں پر فائرنگ کے 28 واقعات رونما ہوئے،تھانہ ناصرباغ پر فائرنگ کے 7 واقعات پیش آئے ۔
ریگی ماڈل ٹاون،ارمڑ اوربڈھ بیرکےتھاںوں پر فائرنگ کے3،3 واقعات سامنے آئے ، پولیس تھانوں پر 4 آئی ای ڈی دھماکے بھی کئےگئے ۔
رپورٹ کے مطابق پولیس تھانوں پر حملوں کی 32 ایف آئی آرز سی ٹی ڈی تھانے میں درج کی گئیں ۔
ہفتہ, اپریل 19, 2025
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
- کابل:پاکستان اور افغانستان کا دو طرفہ مسائل کے حل کیلئے بات چیت کو مثبت ماحول میں جاری رکھنے پر اتفاق
- خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے
- پاراچنار میں شادی کا کھانا کھانے سے 310 افراد بے ہوش ہو گئے
- دکی میں سی ٹی ڈی نے مزدوروں پر حملے میں ملوث 5 دہشت گرد ہلاک کر دئیے
- پی ایس ایل 10، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے ہرادیا
- وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو