Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اپریل 16, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی دارالحکومت تہران میں عوامی ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
    • ڈی ایچ اے پشاور میں منعقد ہونے والی Build & Beyond Expo 2026 کا باقاعدہ آغاز 16 اپریل سے ہو گیا ہے
    • وزیراعظم کا وژن مائکرو سمال اینڈ میڈم انٹرپرائزز کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کرنا ہے، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر
    • امریکی سینیٹ نے ایران پر حملوں کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری کا قرارداد مسترد کر دیا
    • پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    • شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے متجاوز، طویل لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان
    • وزیراعظم دوحہ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، ائیرپورٹ اور شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا۔
    • امریکہ ایران کشیدگی پر خیبر ٹی وی نیٹ ورک کی جامع کوریج، پاکستان کی سفارتکاری پر خصوصی ٹاک شوز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر ڈیجیٹل ڈیزائن سمٹ،خیبرپختونخوا میں جدت اور پیشہ ورانہ ترقی کا سنگ میل
    اہم خبریں

    خیبر ڈیجیٹل ڈیزائن سمٹ،خیبرپختونخوا میں جدت اور پیشہ ورانہ ترقی کا سنگ میل

    جنوری 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khyber Digital Design Summit, a milestone for innovation and professional development in Khyber Pakhtunkhwa
    یہ سمٹ یونیورسٹی آف سپوکن انگلش اینڈ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    نشتر ہال پشاور میں منعقد ہونے والا خیبر ڈیجیٹل ڈیزائن سمٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس اہم تقریب نے جدت، تخلیقیت، اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر مباحثے کے لیے ماہرین، پروفیشنلز، اور طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ۔

    یہ سمٹ یونیورسٹی آف اسپوکن انگلش اینڈ کمپیوٹر سائنس (USECS) کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، جس میں معروف مقررین اور ماہرین نے شرکت کی، علیم شاہ خلجی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل خواندگی، جدت، اور پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو ہر قسم کے کاروبار کے لیے ضروری قرار دیا اور اس کے معیشت پر مثبت اثرات کو اجاگر کیا ۔

    سِسکو (Cisco) کے پاکستان اور افغانستان کے کنٹری ڈائریکٹر فہیم انور نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل تعلیم کو سماجی ترقی کے لیے لازمی قرار دیا اور مصنوعی ذہانت (AI) کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات کو رد کرتے ہوئے اس کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ کس طرح AI انسانی زندگیوں کو آسان اور کاروباری مواقع میں اضافہ کر سکتا ہے، فہیم انور نے USECS کی نیٹ ورکنگ اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں جدت کے لیے خدمات کو بھی سراہا ۔

    تقریب کے دوران USECS کے کامیاب طلبہ نے اپنے تجربات اور کامیابی کی کہانیاں پیش کیں، جنہوں نے شرکاء کو ڈیجیٹل ہنر اپنانے اور کاروباری میدان میں آگے بڑھنے اپنے آپ کو مثال کے طور پر پیش کیا ۔

    اختتامی سیشن میں علیم شاہ خلجی، فہیم انور، حماد صافی، اکبر شاہ خلجی، اور محمد احسان نے شرکاء کے سوالات کے جواب دیے۔ اس سیشن میں ڈیجیٹل خواندگی، صنعت کے موجودہ رجحانات، اور عالمی ڈیجیٹل معیشت کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

    یہ سمٹ طلبا، پروفیشنلز، اور کاروباری شخصیات کے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم ثابت ہوا، جہاں انہوں نے نیٹ ورکنگ اور جدید خیالات کے تبادلے کے مواقع حاصل کیے۔ اس پروگرام نے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں اور پروفیشنلز کو ڈیجیٹل ہنر کے ذریعے ترقی کے مواقع کو استعمال کرنے کی ترغیب دی ۔

    منتظمین نے ڈیجیٹل خواندگی اور جدت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کو ڈیجیٹل طور پر مضبوط بنانے کے مشن کو جاری رکھنے کا وعدہ کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام کے نام پر بننے والی ریاست میں عوام عدل اور انصاف سے محروم ہیں،امیر جماعت اسلامی
    Next Article کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، محمد اشفاق نیا ڈپٹی کمشنر تعینات
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایرانی دارالحکومت تہران میں عوامی ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر

    اپریل 16, 2026

    وزیراعظم کا وژن مائکرو سمال اینڈ میڈم انٹرپرائزز کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کرنا ہے، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر

    اپریل 16, 2026

    امریکی سینیٹ نے ایران پر حملوں کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری کا قرارداد مسترد کر دیا

    اپریل 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایرانی دارالحکومت تہران میں عوامی ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر

    اپریل 16, 2026

    ڈی ایچ اے پشاور میں منعقد ہونے والی Build & Beyond Expo 2026 کا باقاعدہ آغاز 16 اپریل سے ہو گیا ہے

    اپریل 16, 2026

    وزیراعظم کا وژن مائکرو سمال اینڈ میڈم انٹرپرائزز کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کرنا ہے، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر

    اپریل 16, 2026

    امریکی سینیٹ نے ایران پر حملوں کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری کا قرارداد مسترد کر دیا

    اپریل 16, 2026

    پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    اپریل 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.