پشاور( حسن علی شاہ سے ) نامور پشتو اداکار شاھد خان نے کہا ھے کہ اس وقت پشتو فلم انڈسٹری میں 90 فیصد کام بند ھوچکا ھے جسکی بنیادی وجہ ظالمانہ ٹیکسز ہیں اور خام میٹیریل بھی مہنگا ھے ان حالات میں ھماری ذاتی پروڈکشن میں سال میں ایک یا دو فلمیں بنائ جاتی ہیں جسکا مقصد پشتو فلم انڈسٹری کو زندہ رکھنا ھے شاھد خان نے کہا کہ سینما انڈسٹری اور پشتو فلم انڈسٹری سے وابستہ ھزاروں کارکن بیروزگاری کی لپیٹ میں ہیں حکومت چاھے تو ٹیکسز میں 50 فیصد کمی کرکے ایکبار پھر پشتو فلم انڈسٹری کو بحال کرسکتی ھے۔
پشتو فلم انڈسٹری کو زندہ رکھنے کیلئے حکومت کی سرپرستی ضروری ھے، شاہد خان
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read