پشاور( حسن علی شاہ سے ) خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے بتایا ہے کہ 65 ملین پاونڈ کی لاگت سے 7 ضم اضلاع کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پہ ترقیاتی پراجیکٹ شروع کررھے ہیں جس میں گولڈ پراجیکٹ تعلیم اور صحت کو فوکس کیا گیا ھے۔
2004 میں قبائلی اضلاع میں لاتعداد گرلز سکولوں کو تباہ کرکے نظام تعلیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے یہ بھی بتایا کہ 12500 سے زائد اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں جن پہ میرٹ پہ بھرتیاں کی جاہیں گی فیصل ترکی نے بوجوڑ مئرانشاہ اور کرم میں سیکورٹی خدشات رفع ھونے کے بعد یہاں بھی عوامی مفاد کیلئے پراجکئٹ زیر غور ہیں اور صوبہ میں 500 نان فنکشنل سکولوں کو فنکشنل کیا جائے گا جسکے لئے وزیر اعلٰی نے خصوصی ھدایات جاری کی ہیں۔۔