Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, مئی 31, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمینِ حج کی وطن واپسی کا آغاز
    • وفاقی بجٹ کے روز سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان
    • ہنگو کے مقامی منی ڈیم میں ڈوبنے سے چار بچے جاں بحق، ایک کو زندہ بچا لیا گیا
    • بنوں میں اغوا شدہ شخص کی لاش برآمد، جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی-ف رہنما قاتلانہ حملے میں زخمی
    • پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
    • افغانستان میں ٹرک الٹنے سے 10 بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق
    • عید کے تین دنوں میں بلوچستان میں ٹریفک حادثات کی بھرمار، 15 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
    • خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کے بعد اختلافات، بجٹ کی منظوری خطرے میں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت اور پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش
    فیچرڈ

    وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت اور پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش

    جنوری 30, 2025Updated:جنوری 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The prime minister invited the PTI once again for talks, offering to form a parliamentary committee instead of a commission
    2018 میں ہاؤس کمیٹی بنی تھی، کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تھا،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیدی، وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہیں، آئیں پارلیمانی کمیٹی بنائیں اور معاملات کو آگے بڑھائیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی سے نیک نیتی سے مذاکرات کیے مگر 28 تاریخ کے اجلاس سے پہلے ہی تحریک انصاف مذاکرات سے بھاگ گئی، پی ٹی آئی کا انتخابات پر جوڈیشل کمیٹی کا مطالبہ غیر ضروری ہے، الیکشن 2018 کے لیے جو کمیٹی بنی تھی وہ بھی اپنا کام کرے اور فروری 2024 کے الیکشن کے لیے بھی کمیٹی بنے اور حقائق سامنے لائیں ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش کو ہم نے کھلے دل سے قبول کیا، ایک کمیٹی بنائی گئی اور پھر مذاکرات شروع ہوئے، کمیٹی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ اپنے مطالبات لکھ کر دیں جس پر پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کیے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی نے بھی پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم بھی لکھ کر جواب دیں گے، 28 جنوری کو میٹنگ ہونا تھا لیکن اس سے پہلے پی ٹی آئی نے انکار کردیا، پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، ہاؤس کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں، ملک کسی انتشار سے مزید نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہاؤس کمیٹی 2014 کے دھرنے کا بھی احاطہ کرے گی ۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ کیا یہ درست نہیں کہ 2018 کے الیکشن کے بعد جب میں کالی پٹیاں باندھ کر اسمبلی میں آیا تو عمران خان نے مجھے کہا کہ ہم ہاؤس کمیٹی بنارہے ہیں جو اس کی ساری تحقیقات کرے گی، کمیٹی کے لیے آپ بھی اپنے ممبرز نامزد کردیں، میں نے عمران خان سے کہا کہ آپ اس کا اعلان کردیں جس پر انہوں نے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا، یہ کمیٹی ضرور بنی اور اس کمیٹی کے صرف ایک، دو بار ہی اجلاس ہوئے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنے گریبان میں جھانکیں، 2018 میں ہاؤس کمیٹی بنی تھی، کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تھا، ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور مذاکرات کرے، ہم ہاؤس کمیٹی کے لیے تیار ہیں، 2018 کی کمیٹی بھی اپنا کام مکمل کرے اور 2024 کے الیکشن کی تحقیقات کے لیے بھی کمیٹی بنے اور حقائق سامنے لے کر آئے ۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر 26 نومبر کے دھرنے کی بات کی جارہی ہے تو کمیٹی 2014 کے دھرنے کا بھی احاطہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں صدق دل اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوں تاکہ ملک آگے چلے نہ کہ ان کے انتشار کی وجہ سے ملک کو نقصان اٹھانا پڑے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کررہی ہیں، ابھی ہم نے میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ ادا کی، انہوں نے دلیری کے ساتھ خوارج کا مقابلہ کیا، میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم نے جام شہادت نوش کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچین کے ساتھ دوستی سے متعلق بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں،پاکستان
    Next Article ھماری مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کے گھروں پہ چھاپے اور گرفتاریاں حکومت کی دوغلی پالیسی کا ثبوت ھے جنید اکبر خان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمینِ حج کی وطن واپسی کا آغاز

    مئی 31, 2026

    وفاقی بجٹ کے روز سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

    مئی 31, 2026

    ہنگو کے مقامی منی ڈیم میں ڈوبنے سے چار بچے جاں بحق، ایک کو زندہ بچا لیا گیا

    مئی 31, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمینِ حج کی وطن واپسی کا آغاز

    مئی 31, 2026

    وفاقی بجٹ کے روز سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

    مئی 31, 2026

    ہنگو کے مقامی منی ڈیم میں ڈوبنے سے چار بچے جاں بحق، ایک کو زندہ بچا لیا گیا

    مئی 31, 2026

    بنوں میں اغوا شدہ شخص کی لاش برآمد، جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی-ف رہنما قاتلانہ حملے میں زخمی

    مئی 31, 2026

    پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

    مئی 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.