Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست
    • پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    • خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔
    • کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز
    • ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
    • یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ھونگے۔۔ افسوس ھم نہ ھونگے۔۔۔  دھرم ویر کا جنگجو ھیرو ۔دھرمیندر آخرکار موت سے شکست کھاگیا۔۔۔۔
    • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشتگرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ڈیجیٹل دوڑ: جب پاکستان آگے تھا، اور بھارت نے بازی پلٹ دی
    بلاگ

    ڈیجیٹل دوڑ: جب پاکستان آگے تھا، اور بھارت نے بازی پلٹ دی

    اپریل 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Digital race: When Pakistan was ahead, and India turned the tables
    حقیقت یہی ہے کہ انٹرنیٹ کے میدان میں پاکستان کبھی بھارت سے آگے تھا۔
    Share
    Facebook Twitter Email

     اسلام آباد سے افضل شاہ یوسفزئی کا بلاگ:۔

    یہ شاید سننے میں عجیب لگے، لیکن حقیقت یہی ہے کہ انٹرنیٹ کے میدان میں پاکستان کبھی بھارت سے آگے تھا۔ 2000 کی دہائی کے اوائل میں، جب جنوبی ایشیا میں انٹرنیٹ کا رجحان نیا نیا تھا، پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی شرح بھارت سے بہتر تھی۔

    ورلڈ بینک کے ایک حالیہ چارٹ کے مطابق، 2005 تک پاکستان میں 5 فیصد سے زائد لوگ انٹرنیٹ سے جڑ چکے تھے، جبکہ بھارت ابھی اس سطح پر پہنچنے کی جدوجہد کر رہا تھا۔

    ابتدائی سبقت کی کئی وجوہات تھیں، ٹیلی کام سیکٹر کی نجکاری، انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی موجودگی، اور شہری علاقوں میں بہتر انفراسٹرکچر نے پاکستان کو ایک نمایاں برتری دلائی ۔

    مگر 2010 کے بعد کہانی کا رخ بدل گیا۔

    بھارت نے نہ صرف رفتار پکڑی بلکہ 2016 کے بعد ‘ڈیجیٹل انڈیا’ جیسے منصوبوں کے ذریعے انٹرنیٹ کو گھر گھر پہنچا دیا۔ موبائل نیٹ ورکس، خاص طور پر ‘ (Jio) کی آمد نے بھارت میں انٹرنیٹ کو بے حد سستا اور عام کر دیا۔

    آج بھارت کی انٹرنیٹ رسائی کی شرح 43 فیصد سے زائد ہے، جبکہ پاکستان ابھی تک 31 فیصد پر ہی کھڑا ہے ۔

    یہ اعدادوشمار صرف ڈیٹا پوائنٹس نہیں بلکہ قومی حکمتِ عملی اور ترقیاتی وژن کے آئینہ دار ہیں۔ بھارت نے ڈیجیٹل ترقی کو اپنی معیشت، تعلیم اور حکومت کے ساتھ جوڑ کر ایک نئی راہ بنائی۔ جبکہ پاکستان نے اپنی ابتدائی برتری کے باوجود اسے برقرار رکھنے میں کوتاہی کی۔

    پاکستان میں نہ صرف انٹرنیٹ مہنگا ہے، بلکہ اس کی رسائی بھی شہری علاقوں تک محدود ہے۔ دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل سہولیات کا شدید فقدان ہے۔

    تعلیمی ادارے اب بھی روایتی انداز میں چل رہے ہیں اور ڈیجیٹل خواندگی کا فقدان عام ہے۔ نوجوانوں کو آن لائن روزگار کے مواقع کے لیے درکار تربیت اور معاونت نہیں مل پا رہی۔

    اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان یہ خلا پُر سکتا ہے؟

    جی ہاں لیکن اس کے لیے محض دعوے نہیں، عملی اقدامات ضروری ہیں۔

    حکومت کو چاہیئے کہ ٹیلی کام سیکٹر کو مزید سہولت دے، دیہی علاقوں میں براڈ بینڈ سہولیات پہنچائے، اور انٹرنیٹ کو سستا اور مستحکم کرے۔

    اساتذہ، طلباء اور عام شہریوں کے لیے ڈیجیٹل تربیتی پروگرامز شروع کیے جائیں،ای-کامرس، فری لانسنگ، اور آن لائن بزنس کے مواقع پیدا کیے جائیں تاکہ نوجوان خودمختار ہو سکیں۔

    اگر پاکستان نے آج بھی سنجیدہ اقدامات کیے تو نہ صرف یہ خلا پُر کیا جا سکتا ہے، بلکہ ڈیجیٹل میدان میں ایک بار پھر قیادت کا خواب دیکھا جا سکتا ہے۔

    یاد رکھیں، دنیا آگے بڑھ رہی ہے — اور ہمارے پاس  بھی رکنے کا وقت نہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
    Next Article پہلگام واقعہ،بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور ناکام سازش کی کوشش!
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس ایس پی آپریشنز!

    نومبر 7, 2025

    ابابیل فورس،اہلِ پشاور پر ابابیل بن کر ٹوٹ پڑی ہے۔۔۔

    اکتوبر 30, 2025

    خیبر پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کے 28 کیمپ فوری طور پر بند کرانے کا حکم

    اکتوبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست

    نومبر 25, 2025

    پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 25, 2025

    خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔

    نومبر 25, 2025

    کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز

    نومبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.