Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسٹاک مارکیٹ کی پرواز
    • یومِ استحصال کشمیر پر خیبر اور کےٹو ٹی وی کے خصوصی مارننگ شوز
    • خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز
    • حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا
    • ہری پور میں پولیس گاڑی کو حادثہ، ایس ایس یو اہلکار جاں بحق، چار زخمی
    • جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 زخمی
    • روس سے تیل کیوں خریدا ؟ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
    • بہادر سپوتوں نے وطن کیلئے جان نچھاور کرکے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی، وزیراعظم ، وزیر داخلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم کی بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت
    اہم خبریں

    وزیراعظم کی بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت

    مئی 31, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister invites Baloch elders to identify shortcomings and hold talks with government
    اگلے مالی سال میں ایک ہزار ارب کے ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب روپے ہوگا، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلوچستان کے معاملے پر کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ ہوا جس میں وزیراعظم شہبازشریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت دیگر وفاقی اور صوبائی  اعلیٰ حکام شریک ہوئے، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت دے دی ۔

    گرینڈ جرگہ اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ممنوں ہوں کہ جرگہ میں شرکت کا موقع ملا، معرکہ حق میں کامیابی پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، مخالف اس کامیاب سے سہم گئے ہیں اور ہمارے دوستوں کا حوصلہ آسمان سے باتیں کررہا ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہماری افواج نے ہندوستان کو ایسی شکست دی کہ وہ ساری عمر یاد رکھے گا، ہم نے 1971ء کا بدلہ لے لیا، جب ملک ایٹمی قوت بنا تو دنیا نے دیکھا کہ ہم نے چھ دھماکے کرکے دشمن کے اوسان خطا کردیے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کو اگر کوئی گلہ ہے تو بھائیوں کے ساتھ بھائی بن کر اسے طے کرنا چاہیے، دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں انہیں پاکستان کی ترقی نہیں بھاتی ان کا راستہ آپ کو ناکام بنانا ہے، وہ کیا نقائص ہیں جنہیں آپ کے مشورے سے دور کیا جاسکتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سائن ہوا وہ ہرگز سائن نہ ہوتا اگر پنجاب اپنے حصے سے فنڈز نکال کر بلوچستان کی ڈیمانڈ پوری نہ کرتا، پنجاب نے اپنا حصہ ڈالا تو یہ این ایف سی منظور ہوا یہ احسان نہیں، اسی طرح پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں تو ہم نے اس رقم سے بلوچستان کی سڑکیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو آسانی ملے اسی طرح بلوچستان کے کسانوں کو سولر سسٹم کی فراہمی اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے معاملات بھی ہیں ۔

    انہوں نے جرگے میں موجود بلوچستان کے عمائدین سے کہا کہ آپ کی کوئی شکایات ہوں گی ہمارے سرآنکھوں پر، مگر دہشت گردوں کو درندگی کے سوا کچھ نہیں آتا، جو لوگ بھٹک گئے ہیں انہیں واپس لانے کے لیے ہم سب کو بہترین کاوش کرنی ہوگی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری حکومت میں بلوچستان کے صوبے کے ساتھ ناانصافی کا کوئی تصور نہیں کرسکتا، بلوچستان کے عمائدین بیٹھیں مل کر بات کریں ہمیں بتائیں وہ کون سی خرابیاں ہیں جنہیں ہم دور کریں گے بات کرنے سے ہی کنبہ خوشحال ہوتا ہے ۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگلے مالی سال ایک ہزار ارب کے ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب روپے ہوگا، یہ فنڈ شفافیت کے ساتھ خرچ کیے جائیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے انسان اور بھینس!
    Next Article جنوبی ایشیا میں ایٹمی تصادم کا خطرہ موجود ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز

    اگست 7, 2025

    حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا

    اگست 7, 2025

    ہری پور میں پولیس گاڑی کو حادثہ، ایس ایس یو اہلکار جاں بحق، چار زخمی

    اگست 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسٹاک مارکیٹ کی پرواز

    اگست 7, 2025

    یومِ استحصال کشمیر پر خیبر اور کےٹو ٹی وی کے خصوصی مارننگ شوز

    اگست 7, 2025

    خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز

    اگست 7, 2025

    حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا

    اگست 7, 2025

    ہری پور میں پولیس گاڑی کو حادثہ، ایس ایس یو اہلکار جاں بحق، چار زخمی

    اگست 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.