کوہاٹ : علاقہ درہ آدم خیل میں ایک گھر میں دھماکہ ہوا ہے،ریسکیو حکام کے کے مطابقدھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے جبکہ ریسکیو حکام کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے یا دستی بم گھر کے اندر پھینکا گیا، اس بارے میں بم ڈسپوزل سکواڈ شواہد اور معلومات جمع کر کے حتمی طور پر کچھ بتائے گا، فی الحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے ۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ متاثرہ گھر خالی تھا، ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ بھی تحقیقات کر رہا ہے ۔