Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 14, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی
    • سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو
    • وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
    • جنوبی پختونخوا میں آزادی کا جشن
    • معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل سمیت دیگر عسکری و سیاسی شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازدیا گیا
    • ہر خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار،پاک فوج آزادی و خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • جنوبی و شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی کی شاندار تقریبات جاری
    • آئین ناصرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے، چیف جسٹس کا جشن آزادی پر پیغام
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قومی اقتصادی کونسل نے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
    اہم خبریں

    قومی اقتصادی کونسل نے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی

    جون 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The National Economic Council approved a development budget of Rs. 1,000 billion.
    قومی اقتصادی کونسل میں برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالر مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل نے ایک ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظوری دیدی ، کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے 4.2 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی منظوری بھی دی ۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر متعلقہ حکام  شریک ہوئے ۔

    ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دے دی، کونسل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پلان کی بھی منظوری دے دی ۔

    نیشنل اکنامک کونسل سے 1 ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا، این ای سی سے آئندہ مالی سال کیلئے 4.2 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی منظور ہو گئی ۔

    ذرائع پلاننگ کمیشن کے مطابق بلوچستان میں این 25 کیلئے بجٹ میں کٹوتی کر دی گئی، این 25 کیلئے 120 ارب کی بجائے 100 ارب روپے کا پیکیج منظور ہوا ۔

    قومی اقتصادی کونسل میں برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ،اجلاس میں قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت، سروسز سیکٹر کے اہداف کی منظوری سے متعلق مشاورت کی گئی ۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج کے اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے غور کیا گیا، ہر صوبے نے اور وفاق نے اپنے مفادات کے مطابق بجٹ بنانا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو اپنے حقوق مل رہے ہیں، ہمارے حقوق ملنے کے بعد وفاق اور صوبے دونوں کو فائدہ ہو گا، اگست میں این ایف سی ایوارڈ کے لئے اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسوشل میڈیا کی نقلی دنیا!
    Next Article امریکی مداخلت پر خطے میں امن کیلئے سیز فائر کو قبول کیا، وزیراعظم شہبازشریف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی

    اگست 14, 2025

    سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو

    اگست 14, 2025

    وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا

    اگست 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی

    اگست 14, 2025

    سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو

    اگست 14, 2025

    وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا

    اگست 14, 2025

    جنوبی پختونخوا میں آزادی کا جشن

    اگست 14, 2025

    معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل سمیت دیگر عسکری و سیاسی شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازدیا گیا

    اگست 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.