پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرکے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بارڈر ایریا سے اغوا کیے گئے 3 سرکاری ملازمین کو بازیاب کرالیا، فائرنگ کےتبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا، 3 زخمی بھی ہوئے ،بازیابی کے بعد اکائونٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ دل کے دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔
ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا 3 سرکاری ملازمین کي بازيابي کيلئے سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کارروائی کی ۔
اغوا کئے گئے تینوں افراد کو ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، بازیاب ہونے والوں میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمران، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس میں تعینات سپرنٹنڈنٹ نوید اور کلرک عنایت شامل تھے ۔
بازیابی کے بعد سپرنٹنڈنٹ نوید ظفر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، جن کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے کو روانہ کردی گئی ۔