Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغان خواتین کی چیخ، دنیا کی خاموشی
    • بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 دہشتگرد ہلاک، تعداد 47 ہوگئی
    • پہلا ون ڈے میچ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی
    • خیبرپختونخوا: 1730میٹرک ٹن گندم کی بوریاں غائب ہونے کے الزام میں گرفتار افسران کی درخواست ضمانت خارج
    • آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدہ، وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر کی تعریف
    • گلگت میں سڑک کی بحالی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
    • غزہ پر قبضے کے منصوبے کی منظوری اسرائیل کی خطرناک اشتعال انگیزی ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    • شمالی وزیرستان میں 11 اگست تک کرفیو نافذ، ضلعی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز
    اہم خبریں

    خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز

    اگست 7, 2025Updated:اگست 7, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (حسن علی شاہ سے ) ملکی سیاسی صورتحال پر مبنی خیبر نیوز کے ٹاک شوز عوام اور سیاسی حلقوں میں انتہائی دلچسپی سے دیکھے جا رہے ہیں۔ پشاور اور اسلام آباد سے ہر ہفتے نشر ہونے والے یہ پروگرامز نہ صرف موجودہ حالات کا گہرا تجزیہ فراہم کرتے ہیں بلکہ حکومت، اپوزیشن اور عوام تینوں کو مستند معلومات اور زمینی حقائق سے آگاہ کرتے ہیں۔

    پشاور مرکز سے نشر ہونے والا معروف پروگرام Cross Talk محمد وسیم کی میزبانی میں ناظرین کو سیاسی بصیرت فراہم کرتا ہے، جب کہ اسلام آباد سے حسن خان کا پروگرام مرگہ اور مبارک علی کا شو Insight بھی ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

    گزشتہ دنوں انہی پروگرامز میں سے ایک خصوصی نشست میں خیبر پختونخواہ کے سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر بطور مہمان شریک ہوئے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کی حالیہ سیاسی تحریک، وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈا پور کی کارکردگی، آل پارٹیز کانفرنس (APC)، اور حالیہ سینیٹ انتخابات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    اجمل وزیر نے گفتگو کے دوران حکومت اور اپوزیشن دونوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ذاتی مفادات کی بات آتی ہے تو دونوں اطراف کے ارکان اسمبلی ایک ہوجاتے ہیں، مگر عوامی مفاد جیسے اہم معاملات پر ان میں کوئی یکجہتی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈا پور کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کا اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا۔

    انہوں نے خاص طور پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ گورنر ہاؤس میں قبائلی مشران کے ساتھ جرگے تو کرتے ہیں، لیکن جب صوبے کے امن و امان کے لیے اجتماعی سیاسی کوششوں کی بات آتی ہے تو پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

    اجمل وزیر نے خبردار کیا کہ جب تک تمام اسٹیک ہولڈرز دل سے ایک نہ ہوں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ کریں، نہ جرگوں کا فائدہ ہوگا نہ آل پارٹیز کانفرنسز کوئی نتیجہ دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی اور امن کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھا جائے۔

    Ajmal Wazir Ali Amin Gandapur ANP APC Khyber Pakhtunkhwa KP Politics Political Talk Shows Senate elections terrorism
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا
    Next Article یومِ استحصال کشمیر پر خیبر اور کےٹو ٹی وی کے خصوصی مارننگ شوز
    Web Desk

    Related Posts

    بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 دہشتگرد ہلاک، تعداد 47 ہوگئی

    اگست 9, 2025

    پہلا ون ڈے میچ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    اگست 9, 2025

    خیبرپختونخوا: 1730میٹرک ٹن گندم کی بوریاں غائب ہونے کے الزام میں گرفتار افسران کی درخواست ضمانت خارج

    اگست 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغان خواتین کی چیخ، دنیا کی خاموشی

    اگست 9, 2025

    بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 دہشتگرد ہلاک، تعداد 47 ہوگئی

    اگست 9, 2025

    پہلا ون ڈے میچ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    اگست 9, 2025

    خیبرپختونخوا: 1730میٹرک ٹن گندم کی بوریاں غائب ہونے کے الزام میں گرفتار افسران کی درخواست ضمانت خارج

    اگست 9, 2025

    آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدہ، وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر کی تعریف

    اگست 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.