Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جون 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا حکومت: 19 جون کو مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنےکا فیصلہ
    • ناپاک بھارتی کردار واضح، فتنہ الہندوستان بلوچستان کے امن و استحکام کا دشمن
    • بی ایل اے کی دہشت گردی علاقائی رابطوں اور عالمی تجارت کیلئے خطرہ قرار
    • پاکستانی تاجروں کے لیے خوشخبری، تفتان بارڈر پر پاک ایران تجارتی ویزا بحال
    • کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا راولاکوٹ دھرنا بری طرح فلاپ، باشعور عوامی مخالفت کا واضح ثبوت
    • زرعی اور صنعتی شعبوں کی پائیدار ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیر خزانہ
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس، محرم جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کا جائزہ
    • اسماعیل بقائی نے ایران امریکا معاہدے کی تصدیق کر دی، عمل درآمد کے لیے فوری مذاکرات کا اعلان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مناسبت سے مرکزی تقریب
    اہم خبریں

    اسلام آباد میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مناسبت سے مرکزی تقریب

    اگست 13, 2025Updated:اگست 13, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Main event in Islamabad to mark Independence Day and victory of the struggle for truth
    پاک بحریہ، فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں، پنجاب رینجرز اور ایف سی خیبرپختونخوا کے دستے نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کے 78ویں جشن آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کی مناسبت سے اسلام آباد جناح گراؤنڈ میں پروقار تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی ۔

    اسلام آباد:جناح سپورٹس سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔

    یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب میں برادر اسلامی ملک ترکیہ  اور  آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک ہوا ۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، سینئر وزیر مریم اورنگزیب، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف سمیت دوست ملکوں کے سفرا، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک تھے ۔

    تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ نے شاندار مارچ پاسٹ کیا، پاک آرمی، پاک بحریہ، فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں، پنجاب رینجرز اور ایف سی خیبرپختونخوا کے دستے نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا ۔

    قومی پرچم کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر پُرتپاک استقبال کیا، علم بردار دستے نے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا، حاضرین نے کھڑے ہو کر قومی پرچم کو سلامی دی ۔

    معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب میں آذربائیجان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی شرکت کی اور شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا ۔

    دوسری جانب اسلام آباد سمیت پشاور، لاہور سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں 14 اگست یومِ آزادی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اہم سرکاری و نجی عمارات کو قومی پرچم، جھنڈیوں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔

    شہروں، قصبوں اور دیہات میں جگہ جگہ قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر قومی اشیاء کے سٹال لگ چکے ہیں جہاں سے شہریوں نے خریداری کر لی ہے اور بڑی تعداد میں شہری خریداری میں مصروف ہیں، قومی پرچم کے رنگوں سے مزین کھلونے، شرٹس، بیجز اور سٹیکرز لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں ۔

    پنجاب بھر میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں اور اس مرتبہ پنجاب حکومت اس دن کو منفرد انداز میں منا رہی ہے، معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔

    یوم آزادی کے سلسلہ میں شعراء اور ادبا بھی متحرک ہو چکے ہیں، مشاعروں کے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا، جامعات میں طلبہ بھی سرگرم ہو چکے ہیں، خاکے، ڈرامے اور کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی محض ایک دن نہیں بلکہ یہ قومی وحدت، قربانیوں کی یاد اور ملک سے محبت کا اظہار ہے، جسے ہر سال پورے جوش و خروش سے منانا ہمارا فخر ہے، اس بار جشن آزادی کو بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleباجوڑ سالارزئی قوم کا جرگہ، ریاست اور ریاستی اداروں کا ساتھ دینے کا فیصلہ
    Next Article آذربائیجان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ فوجی ایوارڈ ”پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون“ سے نواز دیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا حکومت: 19 جون کو مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنےکا فیصلہ

    جون 18, 2026

    ناپاک بھارتی کردار واضح، فتنہ الہندوستان بلوچستان کے امن و استحکام کا دشمن

    جون 18, 2026

    بی ایل اے کی دہشت گردی علاقائی رابطوں اور عالمی تجارت کیلئے خطرہ قرار

    جون 18, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا حکومت: 19 جون کو مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنےکا فیصلہ

    جون 18, 2026

    ناپاک بھارتی کردار واضح، فتنہ الہندوستان بلوچستان کے امن و استحکام کا دشمن

    جون 18, 2026

    بی ایل اے کی دہشت گردی علاقائی رابطوں اور عالمی تجارت کیلئے خطرہ قرار

    جون 18, 2026

    پاکستانی تاجروں کے لیے خوشخبری، تفتان بارڈر پر پاک ایران تجارتی ویزا بحال

    جون 18, 2026

    کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا راولاکوٹ دھرنا بری طرح فلاپ، باشعور عوامی مخالفت کا واضح ثبوت

    جون 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.