Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اگست 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • استاد جو زندگی بناتا ہے
    • موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ ایک مثبت پیش رفت
    • پاکستان کی ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام سے متعلق اسرائیلی بیانات کی سخت مذمت
    • وزیراعظم شہبازشریف کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا،گلگت اور کشمیر کی حکومتوں سے مسلسل رابطے کی ہدایت
    • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری
    • خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر مومند میں گرکر تباہ،5 افراد شہید
    • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ، 150 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی
    • بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » استاد جو زندگی بناتا ہے
    بلاگ

    استاد جو زندگی بناتا ہے

    اگست 15, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The teacher who makes life
    یہ کہانی ہے ماسٹر حبیب اللہ کی، جو خیبرپختونخوا کے ایک سکول میں گزشتہ کئی سالوں سے تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    دنیا میں استاد کا مرتبہ بہت بلند ہے، وہ بچوں کی تربیت کا مشکل ترین کام بخوابی سرانجام دیتا ہے ۔ کیونکہ وہ انسان کو نادانی سے آگاہی، اندھیرے سے روشنی، اور کمزوری سے طاقت کی طرف لے جاتا ہے۔ ایک ایسا کردار جو اپنی ذات کی نفی کرکے دوسروں کو سنوارتا ہے، جو ہر دن اپنے طلباء کے لیے جیتا ہے، ان کے خوابوں کو حقیقت میں ڈھالتا ہے، اور پھر خاموشی سے ایک کونے میں بیٹھ کر ان کی کامیابیوں پر مسکراتا ہے ۔

    خواب: .

    یہ کہانی ہے ماسٹر حبیب اللہ کی، جو خیبرپختونخوا کے ایک سکول میں گزشتہ کئی سالوں سے تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ایک چھوٹے سے کمرے میں، جس کی چھت ٹپکتی ہے، جس کی دیواروں پر پینٹ اکھڑا ہوا ہے، وہ ہر صبح سب سے پہلے پہنچتے ہیں، جھاڑو دیتے ہیں، بورڈ صاف کرتے ہیں، اور تختی پر
    بسم اللہ ۔۔ لکھ کر دن کی شروعات کرتے ہیں ۔

    ماسٹر صاحب کے پاس نہ لیپ ٹاپ ہے، نہ پروجیکٹر، نہ ہی کوئی سمارٹ ٹیچنگ ٹول، لیکن ان کا انداز تدریس ایسا ہے کہ بچے ان کے ایک ایک لفظ پر دھیان دیتے ہیں، گویا علم نہیں، زندگی سیکھ رہے ہوں ۔

    ایک جذبہ: ۔

    ماسٹر صاحب کو ہمیشہ یاد رہتا ہے وہ دن جب انھوں نے پہلی بار ساجد کو سکول میں داخل کیا ۔ ساجد ایک خاموش، الجھا ہوا سا بچہ تھا۔ وہ اکثر دیر سے آتا، کبھی ہوم ورک مکمل نہ ہوتا، اور کبھی بغیر کاپی کتابوں کے سکول آ جاتا ۔ کئی اساتذہ نے اسے نالائق قرار دے کر ہاتھ کھینچ لیا، لیکن ماسٹر صاحب نے کچھ اور دیکھا ،،،،، ایک چمک، ایک چپ چھپی تڑپ،،،

    ایک دن ماسٹر صاحب نے ساجد کو روک لیا، اور نرمی سے پوچھا،
    بیٹا۔۔۔ کیا بات ہے؟
    ساجد کی آنکھیں نم ہو گئیں ۔۔۔۔سر، ابا بیمار ہیں، میں صبح سبزی بیچتا ہوں ۔۔۔سکول دیر سے آتا ہوں ۔

    یہ وہ لمحہ تھا جب استاد نے صرف کتابوں کا نہیں، ایک بچے کا ہاتھ تھاما ۔ ماسٹر صاحب نے ساجد کو بعد از سکول پارٹ ٹائم پڑھانا شروع کیا ۔ وہ اسے کھانے کو کچھ دیتے اور ہمت دیتے ۔ وقت گزرتا گیا، ساجد بہتر ہوتا گیا، اور ایک دن وہ ضلع بھر کے امتحانات میں اول آیا ۔

    کامیابی، محنت: ۔

    ساجد کی کامیابی ماسٹر صاحب کی محنت کا پہلا بڑا صلہ تھی، لیکن وہ رکنے والے نہ تھے ۔ ان کے شاگردوں میں سے کئی اب ڈاکٹر، انجینئر، ٹیچر اور سرکاری افسر بن چکے ہیں ۔ وہ اکثر سکول آ کر ماسٹر صاحب سے ملاقات کرتے، ان کے ہاتھ چومتے اور بچوں کو بتاتے، جو کچھ بھی ہوں، ان کی بدولت ہوں ۔

    استاد کی اہمیت: ۔

    استاد صرف ایک پیشہ نہیں، یہ ایک مقدس فریضہ ہے ۔ استاد ہی ہے جو بچے کے اندر چھپے ہوئے ہیرو کو پہچانتا ہے، جو اس کی خاموشی میں چھپے درد کو سمجھتا ہے، اور جو اس کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہوتا ہے ۔

    ہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے استاد کو وہ مقام نہیں دیا جاتا جس کا وہ حقدار ہے ۔ کم تنخواہ، ناقص سہولیات، اور معاشرتی بے اعتنائی کے باوجود وہ روزانہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوتا ہے، صرف اس امید پر کہ شاید آج کسی بچے کی آنکھ میں چمک آ جائے، شاید آج کسی ذہن کو نئی سوچ ملے ۔

    احساسِ قربانی: ۔

    ماسٹر حبیب آج بھی موٹر سائیکل پر سکول آتے ہیں، سردی ہو یا بارش، کبھی غیر حاضر نہیں ہوتے ۔ ان کا اپنا بیٹا آج کسی پرائیویٹ ادارے میں پڑھتا ہے، لیکن ماسٹر صاحب کا کہنا ہے
    کہ میرا فرض ہے کہ جن بچوں کے والدین فیس نہیں دے سکتے، ان کو وہی تعلیم دوں جو اپنے بیٹے کو دلاتا ہوں ۔ علم امیر و غریب میں فرق نہیں کرتا ۔

    خواب کی تعبیر: ۔

    کئی سال بعد، ساجد ڈاکٹری کی تعلیم مکمل کر کے واپس اپنے گاؤں آیا ۔ اس نے سب سے پہلے ماسٹر صاحب کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ ہاتھ میں گلدستہ، چہرے پر عاجزی ۔
    سر۔۔۔ میں آج ڈاکٹر ساجد ہوں،،، اور یہ سب آپ کی وجہ سے ہے ۔
    ماسٹر صاحب کی آنکھیں بھر آئیں ۔ انھوں نے کہا، یہ تو میرا فرض تھا، تم نے خواب پورا کیا، مجھے تم پر فخر ہے ۔یہ لمحہ ایک استاد کی پوری زندگی کا صلہ ہوتا ہے، جب اس کا شاگرد کامیابی کی بلندیوں پر پہنچ کر اس کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔ یہی وہ لمحہ ہے جب ایک استاد کو لگتا ہے، میری زندگی بیکار نہیں گئی ۔

    معمارِ قوم: ۔

    آج جب دنیا جدیدیت کی طرف دوڑ رہی ہے، جب آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ٹیکنالوجی، اور ڈیجیٹل لرننگ کا دور ہے، تب بھی ایک سادہ سا استاد، ایک چاک اور ایک بورڈ کے ساتھ، انسانوں کو باشعور انسان بنا رہا ہے ۔

    ہمیں استاد کو صرف ٹیچر نہیں، ایک رہنما، ایک معمار، ایک محسن کے طور پر دیکھنا چاہیے ۔ ہمیں اپنے بچوں کو یہ سکھانا ہو گا کہ جس طرح ماں باپ کے قدموں تلے جنت ہے، ویسے ہی استاد کے قدموں تلے روشنی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleموڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ ایک مثبت پیش رفت
    عروج خان
    • Website

    Related Posts

    موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ ایک مثبت پیش رفت

    اگست 15, 2025

    جنوبی پختونخوا میں آزادی کا جشن

    اگست 14, 2025

    آزادی کے بعد پاکستان کی ترقی، کامیابیاں اور چیلنجز

    اگست 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    استاد جو زندگی بناتا ہے

    اگست 15, 2025

    موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ ایک مثبت پیش رفت

    اگست 15, 2025

    پاکستان کی ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام سے متعلق اسرائیلی بیانات کی سخت مذمت

    اگست 15, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا،گلگت اور کشمیر کی حکومتوں سے مسلسل رابطے کی ہدایت

    اگست 15, 2025

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری

    اگست 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.