پشاور( حسن علی شاہ سے) پشاور اور خیبر ٹیلیویژن کی اسکرین پہ جتنے اداکار گزشتہ طویل عرصہ سے ڈراموں میں مختلف کرداروں میں اداکاری کے جوہر دیکھارھے ہیں ان میں زیادہ تر ریڈیو پاکستان پشاور کے تربیت یافتہ اور متعارف کنندہ بھی ہیں ان میں حبیب مہتاب۔ زاھدہ تنہا۔ نوشابہ۔ سید رحمان شینو۔ ناجی خان ۔رشید ناز۔ ودودمنطر۔رحمت علی میر۔ رانی عندلیب۔ بیگم شمس۔ سید ممتاز علی شاہ۔ گل محمد۔ نوران شاہ۔ سید شہنشاہ۔۔ سردار بادشاہ۔۔صفیہ رانی۔ بشری فرخ۔ یاسمین جعفری عشرت عباس۔ افتخار قیصر اور رویئداد خان جیسے دیگر لاتعداد فنکار قابل ذکر ہیں مگر کچھ فنکار ایسے بھی سامنے آئے جو ریڈیو کے حوالے جانے نہیں جاتے تھے 80 کی دھائ میں ڈاکٹر نیاز علی۔ بشارت ۔جہانگیر خان ۔ نبیلہ۔۔ چمپا کماری۔۔ جاوید بابر۔۔ سجاد عظیم زومی۔ انیلا اعجاز۔۔ اعجاز میر۔ ناصر خان۔۔ فردوس جمال۔ ضیاالقمر۔ فہھیم داد خٹک۔۔اور شارقہ فاطمہ جیسی فنکاراہیں اور فنکار خصوصا اردو ڈراموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے ان میں نجیب اللہ انجم واحد اداکار تھے جو پشاور کے علاوہ اسلام اباد اور لاھور کراچی کے لانگ پلے میں لیڈنگ رول میں کاسٹ کئے جاتے تھے 2004 میں جب پشاور ٹی وی کے ڈراموں اور موسیقی کے پروگراموں کی یکسانیت کی وجہ سے ناطرین کی توجہ خیبر ٹی وی کی جانب مبزول ھوئ تو بیک وقت اداکاروں اور نئے سنگرز نے خیبر کا رخ کیا جسکو مدنطر رکھتے ھوئے خیبر ٹی وی نے عصر حاضر کے تقاصوں کے مطابق ڈراموں اور موسیقی کو خوشگوار تبدیلی میں ڈھال کر پیش کیا آج بفصل خدا خیبرٹی وی اپنی کامیابیوں کے 22 ویں سال میں داخل ھوکر آگے بڑھ رھا ھے جسکی بنیادی وجہ خیبر نیٹ ورک کی ھایئر منجمنٹ کی عمدہ منصوبہ بندی اور کارکنوں کی محنت اور جزبہ ھے ۔۔
جمعہ, جنوری 9, 2026
بریکنگ نیوز
- میں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان
- شوبز میں اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت منفرد مقام حاصل کیا خودداری کو ھمیشہ ترجیح دی۔۔۔۔ شازمہ حلیم۔۔
- تیراہ میں فوجی آپریشن سے قبل ھمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔ اقبال آفریدی۔۔۔
- کسی بھی غیر مہذب اور بیہودہ سی ڈی ڈراموں میں کام نہ کرنیکا عہد کررکھا ھے شینوماما۔
- معروف چترالی فنکار اقبال الدین دارفانی سے کوچ کرگئے۔۔۔
- مادری زبان میں تعلیم کیلئے اے این پی کا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
- وزیراعظم کی زیر صدارت دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس
- پشاور میں اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم گرفتار، کمسن بچہ باحفاظت بازیاب

