Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, نومبر 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو ہراکر سیریز 1۔2 سے اپنے نام کرلی
    • کابینہ کی منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد
    • استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا،عطا تارڑ
    • سری لنکا نے دورہ پاکستان اور سہ ملکی سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے استنبول مذاکرات میں ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات حوالے کردیئے، دفتر خارجہ
    • شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس ایس پی آپریشنز!
    • قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
    • 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو ہراکر سیریز 1۔2 سے اپنے نام کرلی
    اہم خبریں

    پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو ہراکر سیریز 1۔2 سے اپنے نام کرلی

    نومبر 8, 2025Updated:نومبر 8, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan beat South Africa in the third ODI to win the series 1-2.
    جنوبی افریقہ کا 144 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 26 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ،ایک  سے جیت لی، جنوبی افریقہ کا 144 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، صائم ایوب نے شاندار 77 رنز بنائے، ابرار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور جنوبی افریقہ کے کوائنٹن ڈی کاک کو شاندار بیٹنگ پر سیریز کا بہترین بیٹر قرار دیا گیا ۔

    فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

    قومی ٹیم کے سپن باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 38 ویں اوورز میں 130 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

    پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی، سلمان علی آغا اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں ۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے کوائنٹن ڈی کاک نے 53 جبکہ ڈری پرٹوریئس  39 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنائے ۔

    قومی ٹیم نے 144 رنز کا ہدف 26 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کامیابی ھاصل کی اور سیریز بھی دو ،ایک سے اپنے نام کرلی ۔

    پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار 73 ، بابر اعظم نے 27 رنز بنائے، محمد رضوان 32 اور سلمان علی آغا 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔

    ابرار احمد کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ جنوبی افریقہ کے سٹار بلے باز کوائنٹن ڈی کاک کو ون ڈے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ۔

    اس سے قبل پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ایک، ایک سے برابر رہی تھی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکابینہ کی منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کابینہ کی منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد

    نومبر 8, 2025

    سری لنکا نے دورہ پاکستان اور سہ ملکی سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا

    نومبر 7, 2025

    قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

    نومبر 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو ہراکر سیریز 1۔2 سے اپنے نام کرلی

    نومبر 8, 2025

    کابینہ کی منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد

    نومبر 8, 2025

    استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا،عطا تارڑ

    نومبر 7, 2025

    سری لنکا نے دورہ پاکستان اور سہ ملکی سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا

    نومبر 7, 2025

    پاکستان نے استنبول مذاکرات میں ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات حوالے کردیئے، دفتر خارجہ

    نومبر 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.