Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جنوری 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • میں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان
    • شوبز میں اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت منفرد مقام حاصل کیا خودداری کو ھمیشہ ترجیح دی۔۔۔۔ شازمہ حلیم۔۔
    • تیراہ میں فوجی آپریشن سے قبل ھمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔ اقبال آفریدی۔۔۔
    •  کسی بھی غیر مہذب اور بیہودہ سی ڈی ڈراموں میں کام نہ کرنیکا عہد کررکھا ھے شینوماما۔
    • معروف چترالی فنکار اقبال الدین دارفانی سے کوچ کرگئے۔۔۔
    • مادری زبان میں تعلیم کیلئے اے این پی کا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
    • وزیراعظم کی زیر صدارت دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس
    • پشاور میں اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم گرفتار، کمسن بچہ باحفاظت بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مسلح افواج کےسربراہوں کی تقرری سے متعلق مجوزہ ترمیم کی منظوری، خیبر پختونخوا کے نام کی تبدیلی پر حکومت نے وقت مانگ لیا
    اہم خبریں

    مسلح افواج کےسربراہوں کی تقرری سے متعلق مجوزہ ترمیم کی منظوری، خیبر پختونخوا کے نام کی تبدیلی پر حکومت نے وقت مانگ لیا

    نومبر 9, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Approval of proposed amendment regarding appointment of armed forces chiefs, government seeks time on changing name of Khyber Pakhtunkhwa
    مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی عدالتوں کےقیام کی شق کی منظوری بھی دے دی، ذرائع
    Share
    Facebook Twitter Email

    سینیٹ  اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی  برائے قانون و انصاف  نے آئین کے آرٹیکل 243  پر  تفصیلی مشاورت کے بعد ترامیم کی منظوری دے دی، ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنےکی اے این پی کی تجویز پر حکومت نے مزید وقت مانگ لیا ۔

    اسلام آباد: سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائےقانون و انصاف کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے تین مزید ترامیم پیش کی گئیں ۔

    ذرائع کے مطابق مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے پارلیمنٹ میں پیش کردہ ڈرافٹ پرمشاورت کاعمل مکمل کرلیا گیا،اضافی ترامیم پر کل تک حتمی فیصلہ لیا جائےگا ۔

    ذرائع کے مطابق اےاین پی، بی این پی اور  ایم کیو ایم  نے اپنی ترامیم بھی پیش کردیں ۔

    ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنےکی اے این پی کی تجویز پر حکومت نے مزید وقت مانگ لیا۔ بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانےکی ترمیم پربھی حکومت نے مزید وقت مانگ لیا ۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں ترامیم پر کل تک مزید غورکے بعد حتمی فیصلہ کیا جائےگا ۔

    ذرائع کے مطابق آئین کےآرٹیکل 243 پر تفصیلی مشاورت کےبعد منظوری دےدی گئی، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی عدالتوں کےقیام کی شق کی منظوری بھی دے دی ۔

    ذرائع کے مطابق زیرالتوا مقدمات کےفیصلے کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کرایک سال کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی، ایک سال تک مقدمے کی پیروی نہ  ہونے پر اسے نمٹا ہوا تصورکیا جائے گا ۔

    اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کے استثنیٰ سے متعلق شق واپس لے لی، وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعظم کے پیغام سے کمیٹی ارکان کو آگاہ کردیا، اجلاس میں وقفہ کردیا گیا ۔

    صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ  کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، امید ہے آج شام تک کمیٹی اپنا کام مکمل کر لے گی، وزیر اعظم کل آذربائجان تھے رات کو واہ واپس آئے ہیں، وزیر اعظم نے صبح ہی استثنیٰ سے متعلق تجاویز سے منع کر دیا تھا ۔

    وزیر قانون نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور مجھے صبح وزیر اعظم نے بلایا تھا، صدر اور دیگر عہدوں کیلئے استثنیٰ سے متعلق فنکشنز مختلف ہیں، فنکشنز مختلف ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم ایسا کوئی استثنیٰ نہیں چاہتے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشہباز شریف کی 27 ویں ترمیم میں وزیراعظم کو استثنیٰ دینے کی ترمیم واپس لینے کی ہدایت
    Next Article مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی، کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    مادری زبان میں تعلیم کیلئے اے این پی کا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس

    جنوری 9, 2026

    وزیراعظم کی زیر صدارت دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس

    جنوری 9, 2026

    پشاور میں اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم گرفتار، کمسن بچہ باحفاظت بازیاب

    جنوری 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    میں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان

    جنوری 9, 2026

    شوبز میں اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت منفرد مقام حاصل کیا خودداری کو ھمیشہ ترجیح دی۔۔۔۔ شازمہ حلیم۔۔

    جنوری 9, 2026

    تیراہ میں فوجی آپریشن سے قبل ھمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔ اقبال آفریدی۔۔۔

    جنوری 9, 2026

     کسی بھی غیر مہذب اور بیہودہ سی ڈی ڈراموں میں کام نہ کرنیکا عہد کررکھا ھے شینوماما۔

    جنوری 9, 2026

    معروف چترالی فنکار اقبال الدین دارفانی سے کوچ کرگئے۔۔۔

    جنوری 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.