پشاور( خیبر نیوز) پورے صوبہ میں برن اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیٹیوٹ پشاور واحد ادارہ ھے جہاں صوبہ بھر کے ان مریضوں کو جو کسی حادثہ کے باعث جل جاتے ہیں انکو انتہائی کم اخراجات پہ ایمرجنسی طبی سہولیات فراھم کی جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار ادارہ ھزا کے ڈاریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تہمید اللہ نے اخبار خیبر کو دئے گئے انٹرویو میں کیا انہوں نے بتایا کہ کوالیفائڈ پلاسٹک سرجنز کی ٹیم 24 گھنٹے مستعدی اور زمہ داری سے اپنے فرائض منصبی ادا کررھی ھے جدید ترین آپریشن تھیٹر ائ سی یو اور جنرل وارڈز طبی آلات۔ پرائویٹ کمرے۔ اور ایمبولینسز کے علاوہ ای سی جی۔ ارتھوپیڈیک۔ ایکسرے یونٹ۔ اور مختلف طبی ٹیسٹ برن اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیٹیوٹ کا حصہ ہیں پروفیسر تہمید کے مطابق روزانہ صوبہ کے مختلف شہروں سے مریض یہاں لائے جاتے ہیں جنکا علاج معالجہ کیا جاتا ھے پشاور میں یہ برن سنٹر اس لحاظ سے بھی قابل ذکر ھے کہ قبل ازیں خصوصا اگر کوئ شخص گیس سلنڈر پھٹنے سے جل جاتا تھا تو اسے کھاریاں ( پنجاب) لیجایا جاتا تھا اب بفضل خدا پشاور میں ھمارا ادارہ اپنے صوبہ میں متاثرین کو علاج معالجہ کی سہھولیات فراھم کررھا ھے پروفیسر تہمید نے کہا کہ حکومت کی توجہ اس جانب دلائ گئ ھے کہ ڈیرہ اسماعیل خان۔۔ بنوں۔ کوھاٹ۔ مردان۔ پاڑہ چنار۔اور وزیرستان میں بھی برن سنٹر اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جانا بہت لازمی ھے۔۔۔
جمعہ, ستمبر 18, 2026
بریکنگ نیوز
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کےخلاف دائر درخواست پر تفصیلی فیصلہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سخت احکامات جاری
- گورنر خیبرپختونخوا کا شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عوام تک بروقت معلومات پہنچانے اور مؤثر ابلاغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
- بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں: 7 دہشت گرد ہلاک
- کوہاٹ: پولیس لائن میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ، اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی، 7 دہشتگرد ہلاک
- پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری
- کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

