Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, دسمبر 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، سوات میں سنوفال جاری
    • انڈر 19 تین ملکی ون ڈے سیریز، پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلےکے بعد ایک وکٹ سےشکست دیدی
    • اگر کسی نے پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدر مملکت آصف زرداری کا بھارت کو پیغام
    • سکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
    • جاوید اختر عزاب خداوندی کو دعوت دے رھا ھے اسکا کوئ مزھب نہیں ۔۔۔ نجیب اللہ انجم
    • میری ماں باپ کے درمیان علیحدگی نے مجھے بہت کچھ سکھایا باپ کی کمی کبھی فراموش نہیں کی۔۔۔ عتیقہ اوجھل
    • وادئ ھزارہ کا وراسٹایل فنکار ” ارشد عباسی” جس نے مرتے دم تک فن وٹقافت کا سفر جاری رکھا۔
    • معروف قانون دان اور اباسین آرٹس کونسل کے صدر عبدالروف روحیلہ انتقال کر گئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    • ادب
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، سوات میں سنوفال جاری
    خیبرپختونخواہ

    خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، سوات میں سنوفال جاری

    دسمبر 28, 2025Updated:دسمبر 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Rain and snowfall forecast in Khyber Pakhtunkhwa, PDMA issues alert
    خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 30 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب وادی سوات کے مختلف علاقوں میں برفباری جاری ہے۔

    پشاور: پی ڈی ایم اے ایڈوائزری کے مطابق موسمی صورتحال کے پیش نظر پروونشل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، کولائی پالس، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، طورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم، خیبر، باجوڑ اور مہمند میں 30 دسمبر سے یکم جنوری تک گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

    اسی دوران صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

    ممکنہ برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ اور گلیات میں سڑکیں بند ہونے یا پھسلن کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ برفباری سفر کرتے وقت پانی، خوراک، ادویات اور گرم کپڑے وافر مقدار میں ساتھ رکھیں۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ تیز ہوا اور گرج چمک کے دوران بجلی کے کھمبوں، اشتہاری بورڈز اور کمزور عمارتوں سے دور رہیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پروونشل ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24 گھنٹے فعال ہے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ٹول فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleانڈر 19 تین ملکی ون ڈے سیریز، پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلےکے بعد ایک وکٹ سےشکست دیدی
    Ijaz Yousafzai
    • Website

    Related Posts

    اگر کسی نے پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدر مملکت آصف زرداری کا بھارت کو پیغام

    دسمبر 27, 2025

    سکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 27, 2025

    2025 بھارتی خارجہ پالیسی کی شرمناک ناکامیوں اور بدترین سفارتی ہزیمت کا سال قرار

    دسمبر 27, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، سوات میں سنوفال جاری

    دسمبر 28, 2025

    انڈر 19 تین ملکی ون ڈے سیریز، پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلےکے بعد ایک وکٹ سےشکست دیدی

    دسمبر 27, 2025

    اگر کسی نے پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدر مملکت آصف زرداری کا بھارت کو پیغام

    دسمبر 27, 2025

    سکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 27, 2025

    جاوید اختر عزاب خداوندی کو دعوت دے رھا ھے اسکا کوئ مزھب نہیں ۔۔۔ نجیب اللہ انجم

    دسمبر 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.