پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو دبئی حکمران کے نام سے منسوب شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز دیا گیا ۔
دبئی میں ورلڈ سپورٹس سمٹ کے دوران دنیائے سپورٹس کے نامور افراد کی موجودگی میں اولمپک جیولین تھرور چیمپئن ارشد ندیم کو 17 ویں دبئی سپورٹس ورلڈ سمٹ میں ایوارڈ دیا گیا ۔
دبئی کے حکمران کے بیٹے شیخ منصور بن محمد بن راشد المختوم نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نوازا ۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں 92 اعشاریہ 97 میٹر کی تھرو کر کے جیولن کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا ۔

