وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں جیانگ زیڈونگ نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی تعاون، پولیس ایکسچینج پروگرام سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر غور آئی۔
ملاقات میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو درپیش سیکیورٹی مسائل کے حل کے لیے بزنس کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں پاکستان میں موجود چینی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کی جائیں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں سے رابطے کیے جائیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے سپیشل پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جا رہا ہے، جو اسلام آباد میں مقیم چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس یونٹ کے اہلکاروں کو تربیت کے دوران چینی زبان بھی سکھائی جائے گی تاکہ سیکیورٹی اور رابطے کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
منگل, ستمبر 22, 2026
بریکنگ نیوز
- بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
- آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
- وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
- بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
- پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
- جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

