Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جون 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
    • 2018 کے الیکشن نتائج پر بننے والی تحریک انصاف کی حکومت جائز تھی تو ہماری حکومت بھی جائز ہے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستانی کیپٹل مارکیٹ پر کمپنیوں کا اعتماد مزید مستحکم، ایک اور آئی پی او منظور
    • فٹبال کا عالمی کپ: ناروے، ارجنٹینا اور فرانس کی شاندار فتوحات
    • قومی اسمبلی نے فنانس بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا
    • ایبٹ آباد: ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے 17 روزہ نومولود اغوا، پولیس اور انتظامیہ متحرک
    • مظفرآباد میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد، کشمیری عوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد کر دیا
    • ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نشتر ہال پشاور میں “خیبر شو” کی ریکارڈنگ، فیملی شو میں شائقین کا غیر معمولی رش
    شوبز

    نشتر ہال پشاور میں “خیبر شو” کی ریکارڈنگ، فیملی شو میں شائقین کا غیر معمولی رش

    اپریل 21, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (حسن علی شاہ) — خیبر ٹیلی ویژن کا طویل عرصے سے جاری مقبول میوزیکل اور کوئز پر مبنی پروگرام “خیبر شو” کی خصوصی ریکارڈنگ گزشتہ روز نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں شہر پشاور سمیت دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔

    ہال میں گنجائش سے زیادہ افراد کی آمد کے باعث متعدد شرکاء کو نشستوں کے درمیان موجود خالی جگہوں پر بیٹھنا پڑا، جس سے پروگرام کی مقبولیت اور عوامی دلچسپی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ ملک کے دیگر نجی چینلز پر کوئز اور فیملی شوز زیادہ تر لاہور اور کراچی میں ریکارڈ کیے جاتے ہیں، تاہم خیبرپختونخوا میں “خیبر شو” واحد ایسا فیملی پروگرام ہے جو صوبے بھر کے ناظرین کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے احساسِ محرومی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    اب تک نشر ہونے والے مختلف اقساط میں نامور فلمی اداکاروں، پلے بیک گلوکاروں، موسیقاروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی متعارف کروا کر ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہی ہے۔

    جمشید علی خان (پرائیڈ آف پرفارمنس) اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ فیمید خان اس گرینڈ شو کے پروڈیوسر ہیں۔ پروگرام میں شرکاء کو آسان سوالات کے درست جوابات پر قیمتی انعامات بھی دیے جاتے ہیں۔

    مجموعی طور پر “خیبر شو” ایک بھرپور فیملی انٹرٹینمنٹ پروگرام ہے جسے نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک بھر میں شوق سے دیکھا جاتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعارف محمود قاضی: خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ورسٹائل فنکار کی 21 سالہ شاندار خدمات
    Next Article ایران امریکا مذاکرات میں بدلتے حالات کی وجہ سے فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر
    Web Desk

    Related Posts

    60 سالہ فنی خدمات کو صرف خیبر ٹیلی ویژن نے تسلیم کیا: استاد احمد گل

    جون 19, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن نے پختون روایات اور ثقافت کو ہمیشہ اولین ترجیح دی: رشید سہیل پراچہ

    جون 18, 2026

    خودمختار ساوی کی فلاحی سرگرمیاں، مستحق افراد اور فنکاروں کی بروقت امداد جاری ہے: مینا شمس

    جون 13, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    جون 23, 2026

    2018 کے الیکشن نتائج پر بننے والی تحریک انصاف کی حکومت جائز تھی تو ہماری حکومت بھی جائز ہے، وزیر اعظم شہبازشریف

    جون 23, 2026

    پاکستانی کیپٹل مارکیٹ پر کمپنیوں کا اعتماد مزید مستحکم، ایک اور آئی پی او منظور

    جون 23, 2026

    فٹبال کا عالمی کپ: ناروے، ارجنٹینا اور فرانس کی شاندار فتوحات

    جون 23, 2026

    قومی اسمبلی نے فنانس بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا

    جون 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.