پاکستان سپر لیگ 11 کے 31ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل آٹھویں شکست سے دوچار کر دیا، راولپنڈیز کا 167 رنز کاہدف ملتان نے 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی ۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 31 ویں میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے ۔
راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل ناقابل شکست 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈائن فوریسٹر 37 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے،دیگر بلے بازوں میں سیم لنگز 29، کپتان محمد رضوان 26، یاسر خان 4 اور شاہزیب خان 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عمران، محمد وسیم، عرفات منہاس اور پیٹر سڈل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی،ملتان سلطانز نے 167 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوورز میں حاصل کیا ۔
سٹیون سمتھ 56 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، کپتان ایشٹن ٹرنر نے ناٹ آوٹ 37 رنز کی اننگز کھیلی،دیگر بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان 20، شان مسعود 20 اور جوش فلیپی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
راولپنڈیز کی جانب سے آصف آفریدی 2 ، سعد مسعود اور رضا اللہ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا، شاندار 56 رنز کی اننگز کھیلنے پر ملتان سلطانز کے سٹیون سمتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

