مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف تعصب عروج پر ہے اور پہلگام فالس فلیگ کے مذموم مقاصد بے نقاب ہوچکے ہیں۔ پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں ایک سال قبل بھارتی ریاستی دہشتگردی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا جینا محال کر دیا تھا۔
مودی سرکار نے سیکورٹی ناکامی چھپانے اور مسلم مخالف تعصب کے تحت کشمیریوں کو جبری بے دخل کر کے ان کے گھروں کو مسمار کیا گیا۔ معروف نشریاتی ادارہ الجزیرہ کے مطابق بی جے پی بھارت کے واحد مسلم اکثریتی خطہ مقبوضہ کشمیرکی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے بغیر کسی تحقیق اور شواہد کے مقامی کشمیریوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان کے گھروں کو مسمار کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے نام پر بھارتی فوج نے کشمیری خواتین کو ہراساں کر کے ریاستی درندگی کا ثبوت دیا۔ عالمی ماہرین کے مطابق مودی کے پہلگام ڈرامے کا مقصد پاکستان کے خلاف جارحیت اور بھارتی مسلمانوں کو اپنی نفرت کی بھینٹ چڑھانا تھا۔
پہلگام فالس فلیگ نے مودی سرکار کی کشمیر پالیسی میں ریاستی طاقت، دباؤ اور آبادیاتی توازن بدلنے کی کوششوں سے متعلق سنگین خدشات کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔ ہندوتوا کی پیروکار بھارتی فوج کشمیری عوام میں خوف و ہراس اور مودی کی ظالمانہ پالیسیاں مسلط کرکے علاقے پر قابض ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی کارروائیاں عروج پر، پہلگام فالس فلیگ کے مذموم مقاصد بے نقاب
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read

