پشاور (خصوصی رپورٹر) — خیبر ٹیلیویژن نیٹ ورک کی فلاحی تنظیم خودمختار ساوی کی جی ایم اور معروف اینکر مینا شمس نے کہا ہے کہ تنظیم فنکاروں سمیت ہر مستحق اور لاچار فرد اور خاندان کی بروقت داد رسی کو اپنا اولین فرض سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو افراد سفید پوش اور خوددار ہونے کے باعث اپنی مشکلات ظاہر نہیں کر پاتے، ان کی مدد کو خصوصی ترجیح دی جاتی ہے۔
مینا شمس کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر بڑی تعداد میں بیواؤں، یتیموں، نادار خواتین و حضرات اور بچوں کو فلاحی سرگرمیوں میں شامل کیا گیا اور انہیں امداد فراہم کی گئی۔

