جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ سے گزشتہ روز اغواء ہونے والے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار بخیریت رہا کردیئے گئے ، رہائی کے بعد تمام اہلکار اپنے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔
جنوبی وزیرستان: گزشتہ روز اغواء ہونے والے سراروغہ کے ایس ایچ او احمد شاہ سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو بخیریت رہا کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق علاقے کے مشران نے مغوی اہلکاروں کی رہائی کے لیے مذاکرات کیے، جو کامیاب رہے، کامیاب مذاکرات کے بعد ایس ایچ او احمد شاہ سمیت تمام مغوی پولیس اہلکار اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سراروغہ کے علاقے میں دہشتگردوں نے ایس ایچ او احمد شاہ سمیت 6 افراد کو گرفتار کرنے کے بعد اغواء کر لیا تھا ۔
علاقائی مشران کی کوششوں کے نتیجے میں مغوی اہلکاروں کی رہائی ممکن ہوئی، تاہم پولیس اہلکاروں کی رہائی کے لیے طے پانے والی شرائط تاحال واضح نہیں ہو سکیں ۔
سراروغہ میں ایس ایچ او احمد شاہ سمیت تمام مغوی پولیس اہلکاروں کی بخیریت رہائی پر اہلِ علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

