سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے تحت سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں مختلف علاقوں میں بدستور جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں میں مزید 3 دہشتگردوں کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر کارروائیوں کے دوران اب تک مجموعی طور پر 126 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

