پاکستان اور ویسٹ انڈیز الیون کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا، پاکستان نے پہلی اننگز میں 455 اور دوسری اننگز میں 219 رنز بنائے جبکہ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ۔
کوئینز پارک کرکٹ کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 455 اور دوسری اننگز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 219 رنز بنائے اور مجموعی برتری 395 رنز ہو گئی تھی ۔
ویسٹ انڈیز الیون کی ٹیم پہلی اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور یوں قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 176 رنز کی برتری حاصل ہوئی ۔
پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 5، عامر جمال اور علی عثمان نے 2، 2 جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی، واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا باقاعدہ آغاز 25 جولائی سے شروع ہوگا ۔

