بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری، سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں تیز کردیں ، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا، تازہ کارروائی میں مزید 6 دہشتگرد ہلاک کئے گئے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی نے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا ۔
ذرئع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران متعدد دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ، گرفتار دہشتگردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں ۔
سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشتگردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں ، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے ۔
حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کیجانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی ۔

