حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں4 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سےکیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل 24 جولائی کو رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا ۔

