Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خيبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامياب کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
    بلوچستان جولائی 29, 2026

    خيبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامياب کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک

    Facebook Twitter Email
    Security forces conduct successful operations in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan, killing 32 terrorists
    28 اور 29 جولائی کی درمیانی شب ضلع خیبر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد آپریشنز اور علاقے کی کلیئرنس کی کارروائیاں کی گئیں، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

     خیبر پختونخوا اور بلوچستان سیکیورٹی فورسز  کی جانب سے مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں 32 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں ضلع خیبر اور ضلع نوشکی میں خفیہ اطلاع پر کی گئی ہیں ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کی ہیں ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں صوبوں میں دونوں کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے ۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق 28 اور 29 جولائی کی درمیانی شب ضلع خیبر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد آپریشنز اور علاقے کی کلیئرنس کی کارروائیاں کی گئیں، جن میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشت گرد مارے گئے ۔

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کرکے تباہ کر دیا گیا جب کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

    ترجمان کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دیدی
    Next Article بنگلادیش کو شکست دیکر پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کی ٹرافی جیت لی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.