Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عدالتی حکم پر مکمل عمل ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے، تحریک انصاف کا اعلان
    اہم خبریں اگست 18, 2026

    عدالتی حکم پر مکمل عمل ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے، تحریک انصاف کا اعلان

    Facebook Twitter Email
    The court order will be fully implemented; we will not politicize the PTI founder's health—PTI announces.
    کوئی ورکر ایسا اقدام نہیں اٹھائے جس سے عدالتی فیصلے کی توہین ہو، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
    Share
    Facebook Twitter Email

     پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کیلئے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، پی ٹی آئی رہنماوں نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کسی صورت عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں کریگی، ہم نے ہسپتال کے باہر عدالت کو اجتماعات نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بانی کو 2 روز میں ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا، کسی صورت عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے، ہم نے ہسپتال کے باہر عدالت کو اجتماعات نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے بطور جنرل سیکرٹری عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم وہاں کوئی ہلڑ بازی نہیں کریں گے، ہمیں اپنے وعدے کا پاس رکھنا ہے ۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا جو خالق و مالک ہے اس کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ مزید انصاف پر مبنی فیصلے سامنے آئیں، تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ازالہ انصاف پر مبنی مزید فیصلوں سے ہی ممکن ہے ۔

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کوئی ورکر ایسا اقدام نہیں اٹھائے جس سے عدالتی فیصلے کی توہین ہو، ہم عمران خان کی صحت پر سیاست بالکل نہیں کریں گے ۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرئے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ کے حکم پر ہم مکمل عمل کریں گے، کارکنان بھی کسی قسم کا اجتماع نہ کریں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے باہر کارکنان جمع نہ ہوں تاکہ علاج میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کبھی سیاست نہیں کریں گے ۔

    بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹس کو ذاتی معاملات کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا، بشریٰ بی بی کے معاملے کو بھی اسی طرح ایڈریس کیا جائے، انہیں بھی طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، سلمان علی آغا کپتان مقرر
    Next Article خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 19 سے 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.