Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اگست 31, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کردی،بڑا فیصلہ جاری
    • سندھ کے 22 سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کی سنگین صورتحال، رپورٹ میں بڑے انکشافات
    • پشاور: پولیس مقابلے میں بین الصوبائی گینگ کے 4 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک
    • بلوچستان میں جمعہ کو سرکاری دفاتر میں ورکنگ ڈے قرار دینے کا فیصلہ
    • وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر بشکیک پہنچ گئے، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے
    • مردان: کاٹلنگ بابوزئی میں سی ٹی ڈی کی خفیہ ا طلاع پر کامیاب کارروائی، 2دہشت گرد ہلاک
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے روڈ میپ کیلئے استنبول میں ہہلا اجلاس
    • انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کردی،بڑا فیصلہ جاری
    بین الاقوامی اگست 31, 2026

    عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کردی،بڑا فیصلہ جاری

    Facebook Twitter Email
    The international arbitration court has upheld Pakistan's stance under the Indus Waters Treaty; a major ruling has been issued.
    معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے اور بھارت اس کی تمام ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند ہے، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے اور بھارت اس کی تمام ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند ہے ۔

    دی ہیگ میں قائم پرمیننٹ کورٹ آف آربیٹریشن ( ثالثی عدالت) نے پیر کے روز اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر کے علاقے میں ایک ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے پر کام محدود کرنا ہوگا اور پاکستان کے ساتھ پانی کی تقسیم کے لیے سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرنی ہوگی ۔

    عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو ’’ التوا میں رکھنے‘‘ کے اقدام کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت کے پاس معاہدہ معطل یا ختم کرنے کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں ۔

    عالمی ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے میں لکھا گیا کہ دریائے سندھ، جہلم اور چناب پر بھارت کے پن بجلی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی پابندی کے تابع ہوں گے ۔

     یہ بھی پڑھیں: عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے اصولی مؤقف کی توثیق کی، ترجمان دفتر خارجہ

    عدالت نے رتلے ہائیڈرو پاور منصوبے کے حوالے سے پاکستان کی عبوری اقدامات کی درخواست بھی منظور کرلی، فیصلے کے تحت بھارت کو رتلے ڈیم کی دیوار اور پاور انٹیک اسٹرکچر کے بعض حصوں پر کنکریٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ہے ۔

    رتلے منصوبے پر عائد پابندیاں غیر جانب دار ماہر کے فیصلے کے 90 روز بعد تک برقرار رہیں گی، جبکہ منصوبے سے متعلق غیر جانب دار ماہر کا حتمی فیصلہ جولائی 2027 میں متوقع ہے ۔

    مزید برآں عدالت نے قرار دیا کہ سندھ طاس معاہدے کی حیثیت سے متعلق فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے،مستقل ثالثی عدالت کے فیصلے خفیہ معلومات حذف کرنے کے بعد ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسندھ کے 22 سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کی سنگین صورتحال، رپورٹ میں بڑے انکشافات
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر بشکیک پہنچ گئے، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

    اگست 31, 2026

    مردان: کاٹلنگ بابوزئی میں سی ٹی ڈی کی خفیہ ا طلاع پر کامیاب کارروائی، 2دہشت گرد ہلاک

    اگست 31, 2026

    پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے روڈ میپ کیلئے استنبول میں ہہلا اجلاس

    اگست 31, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کردی،بڑا فیصلہ جاری

    اگست 31, 2026

    سندھ کے 22 سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کی سنگین صورتحال، رپورٹ میں بڑے انکشافات

    اگست 31, 2026

    پشاور: پولیس مقابلے میں بین الصوبائی گینگ کے 4 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک

    اگست 31, 2026

    بلوچستان میں جمعہ کو سرکاری دفاتر میں ورکنگ ڈے قرار دینے کا فیصلہ

    اگست 31, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر بشکیک پہنچ گئے، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

    اگست 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.