Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس
    • شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    • پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی
    • سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی
    • ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا
    • خیبر پختونخوا میں عدالتوں کے ایک دن کے بائیکاٹ سےعوام کے 12 کروڑ روپے ضائع ہوتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
    • بھارت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنے وعدے پورے کرے، پاکستان
    • مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت ہے، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس
    اہم خبریں ستمبر 7, 2026

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے اس عمل کی تکمیل کے لیے درکار باقی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔

    اجلاس کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں منظور شدہ ملازمین کے پیکیج پر عمل درآمد، تصدیق شدہ وینڈرز کے واجبات کی ادائیگی، سٹاک کی واپسی اور تلفی، اثاثوں اور جائیدادوں کے انتظام سے متعلق اقدامات شامل تھے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملازمین کو ادائیگیوں اور تصدیق شدہ واجبات کی ادائیگی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں ضروری آڈٹ اور تصدیقی نظام موجود ہے۔

    اجلاس کو درست شناخت اور تصدیق یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات، بشمول بائیومیٹرک تصدیق اور معاون دستاویزات، سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ وینڈرز کے واجبات کی ادائیگی میں بھی خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔

    سٹورز کی بندش کے بعد یو ایس سی کے اسٹاک کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ برانڈڈ اور دیگر اشیائے خورونوش کی بڑی مقدار پہلے ہی واپس کی جا چکی ہے یا مقررہ طریقہ کار کے تحت تلف کر دی گئی ہے۔

    باقی ماندہ سٹاک پر بھی مقررہ طریقہ کار کے تحت کارروائی جاری ہے۔

    اجلاس میں ریکس اور دیگر منقولہ اثاثوں کی نیلامی میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    آئی ٹی آلات اور گاڑیوں کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، جن کے آڈٹ اور تصدیق کا عمل جاری ہے تاکہ ان کی تلفی یا منتقلی کو ممکن بنایا جا سکے۔

    اجلاس میں پاسکو کی بندش کے عمل میں پیش رفت، اسٹاک کی موجودہ صورتحال اور باقی ماندہ کام کی تکمیل کے لیے درکار انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ کہ عوامی وسائل کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے اور ہر مرحلے پر شفافیت برقرار رکھتے ہوئے بندش کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

    اجلاس میں وفاقی سیکرٹری، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وفاقی سیکرٹری، وزارتِ صنعت و پیداوار، پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نمائندوں کے علاوہ متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

    اسٹاک پاسکو پاسکو کی بندش پاکستان عوامی وسائل محمد اورنگزیب معاشی اصلاحات ملازمین وزارت خزانہ وینڈرز یوٹیلیٹی اسٹورز یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    Saqib Butt

    Related Posts

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026

    سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

    ستمبر 7, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026

    سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

    ستمبر 7, 2026

    ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا

    ستمبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.