ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کر دی ۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات ہیں اور پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں ۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی دستے مختلف ڈومینز سےتعلق رکھتےہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، جبکہ مکہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید تقویت ملی ہے ۔

