کرک میں علاقہ نیوکرپہ کے مقام پر بانڈه داؤد شاه کی پولیس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے دوران ایس ایچ او داؤد خان اور فرہاد نامی پولیس اہلکار شہید اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے، شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازه ادا کردی گئی ہے جس میں ڈی آئی جی سمیت پولیس افسران نے شرکت کی ہے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
کرک میں پولیس پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او اور ان کا گن مین شہید ہو گئے ہیں، دونوں اہلکاروں کی نماز جنازه ادا کر دی گئی ہے جس میں ڈی آئی جی سمیت دیگر پولیس افسران اور عمائدین نے شرکت کی ہے ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کرک کی کرپہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر گشت کے دوران فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایس ایچ او بانده داؤد شاه داؤد خان اور ان کا گن مین شہید ہوگئے ہیں ۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے، واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ملزمان کے حوالے سے تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس افسر اور گن مین کی نماز جنازه ادا کردی گئی ہے ۔
نماز جنازه میں ڈی آئی جی کے علاوہ ڈی سی کرک، کمشنر، ڈی پی او کے ساتھ ساتھ سیاسی ائکان اور علاقہ مکینوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ہے ۔

