پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، راولپنڈی میں ہونے والی تقریب میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔
سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان اور سری لنکن ٹیم کے کپتان اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی، دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کروایا ۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، جہاں شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے ۔
قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہے، ایشین گیمز میں کپتانی کی ذمہ داریاں نبھانے کے بعد صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے بھی کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔

