سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 0.50 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ، اضافے کے بعد نئی شرحِ سود 11.5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد پر مقرر کر دی گئی ۔
کراچی: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس اضافے کا اعلان کیا ہے ۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران جنگ کی وجہ سے انرجی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صوررتحال کی وجہ سے پالیسی ریٹ میں اضافہ کیا گیا، 10 ممبرز میں سے 9 نے پالیسی ریٹ میں اضافے کے حق اور ایک نے مخالفت میں ووٹ دیا ۔
گورنر سټيټ بينک کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کا تناسب 7 اعشاریہ 1 فیصد رہا، کرنٹ اکاؤنٹ بہتر ہو رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے سے اثر پڑا ہے، مہنگائی کی وجہ سے ہی شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

