Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • دہشت گردی کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے،ترجمان دفتر خارجہ
    • خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی
    • شاداب خان کی طوفانی اننگز! پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پشاور میں ڈرون طیارہ گر گیا، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
    • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک سے ملاقات
    • وزیراعظم نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز کردیا
    • گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب خیبر پختونخوا میں منعقد کرنے کا مطالبہ کردیا
    • خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے متاثرہ اضلاع اور پولیس سے متعلق مختلف منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دہشت گردی کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے،ترجمان دفتر خارجہ
    فیچرڈ اکتوبر 26, 2026

    دہشت گردی کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    Facebook Twitter Email
    Defending Pakistan against terrorism is its right, says Foreign Office spokesperson.
    کوئی بھی ذمہ دار ریاست اس وقت خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی جب اس کے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہو، دفتر خارجہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کوئی بھی ذمہ دار ریاست اس وقت خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی جب اس کے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہو ۔

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں شہری ہلاکتوں سے متعلق بے بنیاد اور غیر مصدقہ الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتا ہے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غلط معلومات اور گمراہ کن بیانیے نہ تو ان دہشت گرد نیٹ ورکس کے خطرے کو چھپا سکتے ہیں جو افغان سرزمین سے سرگرم ہیں اور نہ ہی افغان طالبان حکومت کو اس ذمہ داری سے بری کر سکتے ہیں کہ وہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور ان کے لیے استعمال ہونے سے روکے ۔

    بیان میں بتایا گیا کہ صرف 2026ء میں ان حملوں کے نتیجے میں 3,500 سے زائد جانی نقصانات ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں اور مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے مسلسل سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق افغان طالبان حکومت بدستور متعدد دہشت گرد تنظیموں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے اور انہیں کھلی چھوٹ حاصل ہے، ان تنظیموں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان، فتنۃ الخوارج، بلوچ لبریشن آرمی، فتنہ الہندوستان اور ان سے وابستہ گروہ شامل ہیں، یہ تنظیمیں خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہیں ۔

    وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں شہید ہو چکی ہے، ان حملوں کی منصوبہ بندی، مالی معاونت، سرپرستی اور عملی کارروائیاں افغان سرزمین سے کی گئی ہیں، اور یہ سب افغان طالبان حکومت کی نگرانی، سرپرستی اور فعال معاونت کے تحت ہوا ہے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کوئی بھی ذمہ دار ریاست اس وقت خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی جب اس کے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہو ۔

    بیان میں بتایا گیا کہ ایسے دہشت گرد حملوں کے جواب میں اس کی تمام کارروائیاں اپنے دفاع کے حق کے تحت ضرورت کے اصولوں کے مطابق اور آخری چارۂ کار کے طور پر کی گئی ہیں، یہ کارروائیاں براہِ راست اور صرف افغانستان میں موجود دہشت گردوں اور ان کے لاجسٹک معاونت کے مراکز کے خلاف کی گئی ہیں ۔

    یہ بھی بتایا گیا کہ اس کا ردعمل خطرے کی شدت کے تناسب سے رہا ہے، جبکہ کارروائیوں کے دوران اہداف میں امتیاز اور احتیاط کے اصولوں کی سختی سے پابندی کی گئی، کارروائیوں کا حجم اور دائرۂ کار پاکستان کو درپیش دہشت گرد حملوں کی شدت اور ان کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں تھا ۔

    وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان طالبان حکومت کو اقوامِ متحدہ کی متعلقہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دیگر متعلقہ وعدوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکامی پر جواب دہ ٹھہرائے، اور افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کو یقینی بنائے ۔

    پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور پاکستانی شہریوں کی سلامتی و تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، 24 اکتوبر کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں بشمول مقدس مقامات کے اطراف میں حملوں کی مذمت کرتے ہیں، یہ حملے حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں سے کیے گئے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی

    اکتوبر 25, 2026

    شاداب خان کی طوفانی اننگز! پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

    اکتوبر 25, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک سے ملاقات

    اکتوبر 25, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    دہشت گردی کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    اکتوبر 26, 2026

    خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی

    اکتوبر 25, 2026

    شاداب خان کی طوفانی اننگز! پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

    اکتوبر 25, 2026

    پشاور میں ڈرون طیارہ گر گیا، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

    اکتوبر 25, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک سے ملاقات

    اکتوبر 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.