وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی اورپیپلزپارٹی بھی اس پر آن بورڈ ہے ۔
نجی ٹی وی کے نیوز شو میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ 11 دسمبر سے پہلے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توسیع ہوگی اور پیپلزپارٹی بھی اس پر آن بورڈ ہے ۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ گورنر راج تو 6 ماہ میں ختم ہو جائے گا لیکن دہشتگردی کے خاتمے تک ایمرجنسی جاری رہے گی ۔
دوسری جانب اسی پروگرام میں شریک پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے محتاط ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اقدام آئین سے متصادم یا زبردستی نہیں اٹھایا جا سکتا ۔
انہوں نے سیاسی انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کو ابھی تک باقاعدہ طور پر اس معاملے میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دی گئی، اور پیپلزپارٹی اپنا مؤقف اور لائحہ عمل وقت آنے پر سامنے لائے گی ۔

