Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہباز شریف نے جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپ کا افتتاح کردیا
    • باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، راؤف خیبری سمیت چار مبینہ خوارج ہلاک
    • لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 70 افراد لاپتا، باجوڑ کے 35 نوجوان بھی شامل، گھروں میں کہرام!
    • بڑی خوشخبری: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لٹر سستا، نوٹیفکیشن جاری
    • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،عمران خان کی براہ راست سماعت کی درخواست خارج
    • بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور جمہوری اداروں کا زوال: ہیومن رائٹس واچ کی چشم کشا رپورٹ جاری
    • الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا
    • افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروپوں کی کارروائیوں میں تیزی، کئی طالبان اہلکار ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہباز شریف نے جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپ کا افتتاح کردیا
    خاص خبریں نومبر 26, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف نے جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپ کا افتتاح کردیا

    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif has launched the "Mehfooz Dawa" (Safe Medicine) app to curb counterfeit medicines.
    وزارتِ اطلاعات کے ذریعے اس ایپ کی افادیت سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ ملک کا ہر شہری اس سے مستفید ہو سکے، وزیراعظم کی ہدایت
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ادویات کی جانچ پڑتال اور ٹریکنگ کے لیے وزارتِ قومی صحت کی تیار کردہ "محفوظ دوا” موبائل ایپلی کیشن کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، اس موقع پر انہوں نے ایپ کے ذریعے دوا کے ایک پیکٹ کو اسکین کر کے اس کے اصل ہونے کی تصدیق بھی کی ۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس منصوبے کو ملکی شعبہ صحت میں جدید اصلاحات کی جانب ایک بڑا سنگِ میل قرار سیتے ہوئے کہا کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کے لیے ٹیکنالوجی کا یہ استعمال نہایت ناگزیر تھا ۔

    ماضی کے ایک افسوسناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے شہباز شریف نے بتایا کہ 11۔2010 کے دوران پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں ناقص ادویات کے استعمال سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا، اور جب ان ادویات کے نمونے یورپ کی تین مختلف لیبارٹریوں کو بھجوائے گئے تو انکشاف ہوا کہ دل کے مریضوں کو دراصل ملیریا کی دوائیں دی گئی تھیں، انہوں نے زور دیا کہ ماضی کی ایسی مجرمانہ غفلتوں سے سبق سیکھتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا ۔

    وزیراعظم نے اس ایپ کی تیاری پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور ڈریپ (DRAP) کے سربراہ کو سراہا، جبکہ منصوبے میں شریک دیگر وزارتوں، اداروں اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ وزارتِ اطلاعات کے ذریعے اس ایپ کی افادیت سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ ملک کا ہر شہری اس سے مستفید ہو سکے، انھوں نے کہا کہ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی مدد سے صارفین نہ صرف دوا کے مستند ہونے کی جانچ کر سکیں گے بلکہ اس کی مقررہ سرکاری قیمت اور مارکیٹ میں دستیابی سے بھی باخبر رہیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی خاندانوں کے لیے مہنگی دوائیں خریدنا ایک کٹھن مرحلہ ہے، اس لیے ادویات کی قیمتیں عام شہری کی پہنچ میں ہونی چاہئیں ۔

    خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے قائداعظم محمد علی جناح کے افکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور علاج معالجے کی یکساں سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہیں ۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں باہمی اشتراک سے سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں گی، جس سے نظامِ صحت پر عوامی اعتماد مزید مضبوط ہوگا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleباڑہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، راؤف خیبری سمیت چار مبینہ خوارج ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، راؤف خیبری سمیت چار مبینہ خوارج ہلاک

    نومبر 26, 2026

    لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 70 افراد لاپتا، باجوڑ کے 35 نوجوان بھی شامل، گھروں میں کہرام!

    نومبر 25, 2026

    بڑی خوشخبری: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لٹر سستا، نوٹیفکیشن جاری

    نومبر 25, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف نے جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپ کا افتتاح کردیا

    نومبر 26, 2026

    باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، راؤف خیبری سمیت چار مبینہ خوارج ہلاک

    نومبر 26, 2026

    لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 70 افراد لاپتا، باجوڑ کے 35 نوجوان بھی شامل، گھروں میں کہرام!

    نومبر 25, 2026

    بڑی خوشخبری: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لٹر سستا، نوٹیفکیشن جاری

    نومبر 25, 2026

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،عمران خان کی براہ راست سماعت کی درخواست خارج

    نومبر 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.