Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسرائیل کو مکمل تباہی سے بچنے کیلئے امریکہ جنگ میں شامل ہوا، سپریم لیڈر خامنہ ای
    • آو سچ بولیں،پولیس،سیکیورٹی ادارے اور واپڈا؟
    • وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 26۔2025 کے فنانس بل کی منظوری دیدی
    •  شنگھائی تعاون تنظیم نے پہلگام واقعے پر بھارتی موقف مسترد کردیا،بلوچستان میں دہشتگردی کی بھی مذمت
    • کوہستان کرپشن سکینڈل کيس کے 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکاؤنٹس منجمد
    • ایران میں محصور پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کیلئے پاک فوج کے جامع انتظامات
    • پاکستان آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا
    • ڈی آئی خان: 3 سرکاری ملازمین بازیاب، ايک افسر دل کا دوره پڑنے سے جاں بحق، کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک،3زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسرائیل کو مکمل تباہی سے بچنے کیلئے امریکہ جنگ میں شامل ہوا، سپریم لیڈر خامنہ ای
    اہم خبریں

    اسرائیل کو مکمل تباہی سے بچنے کیلئے امریکہ جنگ میں شامل ہوا، سپریم لیڈر خامنہ ای

    جون 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    America joined the war to prevent Israel from being completely destroyed, Supreme Leader Khamenei says
    امریکا کو محسوس ہوگیا تھا وہ شامل نہ ہوا تو اسرائیل تباہ ہو جائے گا،آیت اللہ خامنہ ای
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ میں ایران کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مکمل تباہی سے بچنے کیلئے امریکہ جنگ میں شامل ہوا، امریکہ کو لگا تھا کہ وہ جنگ میں شامل نہیں ہوگا تو اسرائیل نیست و نابود ہو جاتا ۔

    تہران: قوم سے خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ سے فتح پر ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، امریکا کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔

    خامنہ ای نے کہا کہ میری جانب سے ہمارے عزیز ایران کی امریکہ کے ظالم نظام پر فتح پر مبارک ہو، ہم پر دوبارہ جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ۔

    ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے امریکہ کے منہ پر زوردار طمانچہ مارا، اس نے حملہ کیا اور خطے میں امریکہ کے ایک اہم اڈے، العدید ایئر بیس کو نقصان پہنچایا ۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ نے براہِ راست جنگ میں اس لیے شرکت کی، کیوں کہ اُسے محسوس ہوا کہ اگر وہ ایسا نہ کرتا تو صہیونی نظام مکمل طور پر تباہ ہو جاتا، اس نے اس نظام کو بچانے کی کوشش میں جنگ میں قدم رکھا، لیکن کچھ حاصل نہ کر سکا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایرانی قوم سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تو ہم نے واضح کہا کہ سرنڈر کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، بلکہ ہم نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یہ ایک اہم بات ہے کہ اسلامی جمہوریہ کو خطے میں امریکہ کے اہم مراکز تک رسائی حاصل ہے، اور وہ جب چاہے کارروائی کر سکتا ہے، ایسی کارروائی آئندہ بھی دہرائی جا سکتی ہے، اگر کوئی جارحیت ہوئی تو دشمن کو یقیناً بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآو سچ بولیں،پولیس،سیکیورٹی ادارے اور واپڈا؟
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 26۔2025 کے فنانس بل کی منظوری دیدی

    جون 26, 2025

     شنگھائی تعاون تنظیم نے پہلگام واقعے پر بھارتی موقف مسترد کردیا،بلوچستان میں دہشتگردی کی بھی مذمت

    جون 26, 2025

    ایران میں محصور پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کیلئے پاک فوج کے جامع انتظامات

    جون 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسرائیل کو مکمل تباہی سے بچنے کیلئے امریکہ جنگ میں شامل ہوا، سپریم لیڈر خامنہ ای

    جون 26, 2025

    آو سچ بولیں،پولیس،سیکیورٹی ادارے اور واپڈا؟

    جون 26, 2025

    وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 26۔2025 کے فنانس بل کی منظوری دیدی

    جون 26, 2025

     شنگھائی تعاون تنظیم نے پہلگام واقعے پر بھارتی موقف مسترد کردیا،بلوچستان میں دہشتگردی کی بھی مذمت

    جون 26, 2025

    کوہستان کرپشن سکینڈل کيس کے 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکاؤنٹس منجمد

    جون 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.