Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اپریل 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف کا پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کرنے کا اعلان
    • پاکستان کا متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنے کا فیصلہ
    • خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.3 ریکارڈ
    • پشاور میں پٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی کے خلاف 4 اپریل کو احتجاجی ریلی کا اعلان
    • خیبر نیوز پشاور کا منفرد پروگرام "نوے کل” نوجوانوں کا پسندیدہ شو بن گیا
    • خیبرٹیلی ویژن اور فلاحی تنظیم خودمختار ساوی نے میرے والد کی فنی خدمات کو سراہا
    • بنوں: تھانہ ڈومیل پر دہشت گردوں کا خودکش حملہ ناکام، 5 شہری شہید،پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی
    • دہشت گردی کی ناکامی اور بدلتی ہوئی حکمت عملی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آرمی چیف کا برطانیہ کا سرکاری دورہ، علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے
    اہم خبریں

    آرمی چیف کا برطانیہ کا سرکاری دورہ، علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے

    فروری 19, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Army Chief on UK official visit, attend regional stability conference
    آرمی چیف عاصم منیر کو شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں شاندار استقبالیہ اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہ برطانیہ کے موقع پر آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے، علاقائی استحکام کانفرنس رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ہو رہی ہے ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف ’’ابھرتا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل‘‘ کے عنوان پر کلیدی خطاب کریں گے ۔

    یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے ہر سال منعقد ہوتی ہے، علاقائی استحکام کانفرنس پاک برطانیہ فوجی سطح پر بات چیت کا اہم پلیٹ فارم ہے، عالمی منظر نامے میں تیزی سے تبدیلی پر موجودہ کانفرنس خصوصی اہمیت کی حامل ہے ۔

    قبل ازیں دورے کے پہلے دن آرمی چیف سید عاصم منیر کو شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں شاندار استقبالیہ دیا گیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو انتہائی شاندار انداز میں سلامی پیش کی ۔

    ان کی مصروفیات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل ٹونی ریڈیکن، برطانوی آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر رولینڈ واکر اور برطانیہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جوناتھن نکولس پاول سے ملاقاتیں شامل ہیں ۔

    آرمی چیف برطانوی ہوم سیکرٹری یویٹ کوپر سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں باہمی چیلنجز پر تبادلہ خیال اور قریبی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا جا سکے ۔

    اپنے دورے کے دوران آرمی چیف برطانوی فوج کی اہم یونٹس، بشمول لینڈ وارفیئر سینٹر اور 1 اسٹرائیک بریگیڈ کا بھی دورہ کریں گے، جہاں انہیں برطانوی فوج کی جدید کاری کی کوششوں اور آپریشنل حکمت عملیوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔

    پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دیرینہ تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں جو سفارتی، اقتصادی اور سکیورٹی شعبوں میں مستحکم روابط رکھتے ہیں، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان خاص طور پر انسداد دہشت گردی اور پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں قریبی تعاون جاری ہ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleماہ رمضان،چاروں صوبوں میں چینی 130روپے فی کلو فروخت کرنے کا فارمولا طے پا گیا
    Next Article لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو چیئرمین نادرا کے عہدے پر بحال کردیا گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف کا پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کرنے کا اعلان

    اپریل 3, 2026

    پاکستان کا متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنے کا فیصلہ

    اپریل 3, 2026

    خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.3 ریکارڈ

    اپریل 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کا پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کرنے کا اعلان

    اپریل 3, 2026

    پاکستان کا متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنے کا فیصلہ

    اپریل 3, 2026

    خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.3 ریکارڈ

    اپریل 3, 2026

    پشاور میں پٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی کے خلاف 4 اپریل کو احتجاجی ریلی کا اعلان

    اپریل 3, 2026

    خیبر نیوز پشاور کا منفرد پروگرام "نوے کل” نوجوانوں کا پسندیدہ شو بن گیا

    اپریل 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.