پشاور (خصوصی رپورٹر) آل فنکار ایسوسی ایشن کی صوبائی صدر سعیدہ خان نے کہا ہے کہ فنکاروں کی مالی معاونت اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ان کی تنظیم کی کوششیں مسلسل جاری رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک متعدد مستحق فنکاروں کی مدد کی جا چکی ہے، جس میں امیر مقام کی مخلصانہ کاوشیں اور فنکار دوستی اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔
سعیدہ خان نے مزید کہا کہ خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک مشکل حالات کے باوجود صوبے بھر کے فنکاروں کی معاونت کر رہا ہے، جبکہ خودمختاری ساوی کی عملی خدمات بھی قابل تعریف ہیں۔

