بنوں کے علاقے سین تنگہ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے مقامی مدرسے کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقامی مدرسے کے تین بچے سڑک پر ملنے والے مارٹر گولے سے کھیل رہے تھے جو مارٹر گولے کی زد میں آ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ مارٹر گولہ پھٹنے سے مدرسے کے تینوں بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے ،
دوسری جانب دہشت گردوں کی تھانہ بسی خیل پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشت گردوں نے رات گئے تھانے پر حملہ کیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے، پولیس کے مطابق شرپسندوں کے حملے میں پولیس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔