Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 14, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو
    • وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
    • خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف
    • پاکستان کا مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح 2.6 فیصد پر آ گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ
    • قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی،قرارداد کثرت رائے سے منظور
    • سہیل آفریدی مذاکرات کے آخر میں مراد سعید سے فیصلے کیوں لے رہے تھے؟ محسن نقوی کا انکشاف
    • یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو
    امن اکتوبر 14, 2026

    صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ آخری آپشن تھا.

    صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

    دہشت گردی کے خلاف موٴثر حکمت عملی کے لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 232 ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق ہے اور غیر معمولی صورتحال میں صدر مملکت کو ایمرجنسی نافذ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے معاملے پر سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کی گئی.

    ایمرجنسی کا فیصلہ انتہائی قدم اور آخری حل کے طور پر استعمال کیا گیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ ہوئی تو اس کے ذمہ دار وزیراعلیٰ ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حلف اٹھاتے وقت کہا تھا کہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کریں گے۔

    انہوں نے وزیراعلیٰ کے طرزعمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف موٴثر اقدامات سے گریز سیاسی خودکشی کے مترادف ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حوالے سے آئینی اور قانونی اقدامات کیے گئے ہیں.

    حکومت نے کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے محاذ آرائی کی سیاست ترک کرکے پارلیمانی مذاکرات کا راستہ اختیار نہیں کیا.

    انہوں نے زور دیا کہ سیاست کو دہشت گردی اور قومی مفاد کے معاملات سے الگ رکھا جائے۔

    دہشت گردی کے خلاف جنگ متحد ہو کر لڑنا ہوگی اور ملک کے بنیادی مسائل، بالخصوص قومی سلامتی کے امور پر اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات اور عوام کی ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام نے انتہائی مشکل حالات کا سامنا کیا ہے۔

    انہوں نے دہشت گردی کے معاملے پر غلط بیانی کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔

    Article 232 Bilawal Bhutto Zardari Counter Terrorism Khyber Pakhtunkhwa Emergency Pakistan news Pakistan Politics PPP Pakistan آرٹیکل 232 بلاول بھٹو زرداری بلاول بھٹو کا بیان پاکستان کی سیاست پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا خبریں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی اتفاق رائے
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
    Saqib Butt

    Related Posts

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    اکتوبر 14, 2026

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026

    پاکستان کا مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح 2.6 فیصد پر آ گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    اکتوبر 14, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو

    اکتوبر 14, 2026

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    اکتوبر 14, 2026

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026

    پاکستان کا مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح 2.6 فیصد پر آ گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    اکتوبر 14, 2026

    مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

    اکتوبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.