چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے تعین سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا آج ہونے والا بورڈ اجلاس ایک بار پھر بغیر کسی نتیجے کے ملتوی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج نہیں ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پر قائم ہے جبکہ بی سی سی آئی نے پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد مزید وقت مانگا ہے۔
ذرائع کے مطابق کل ملتوی ہونے والی میٹنگ کے بعد ابھی تا وقت کہ آج کوئی ایسی میٹنگ پلان نہیں کی گئی ہے۔ اب یہ میٹنگ اسی وقت بلائی جائے گی جب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مل کر اس ایشو کا کوئی حل نکالیں گے۔
پاکستان بدستور اپنے موقف پر قائم ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آکر نہیں کھیلتی تو پھر پاکستانی ٹیم بھی بھارت میں جاکر آئی سی سی کے کسی ایونٹ کے میچز وہاں نہیں کھیلے گا۔
گزشتہ روز آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے فیصلے کیلئے ہونیوالا اہم اجلاس ملتوی ہوا تھا۔
ایونٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا یا نہیں، اس سلسلے میں بورڈ ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس دونوں بورڈ کو 24 سے 48 گھنٹوں میں معاملات پر بات چیت کرنے کو کہا ہے۔