چارسدہ کے علاقے اتمانزئی طارق آباد میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی ہو گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور خان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ابراہیم نامی شخص کے دو بچے، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، جبکہ ابراہیم خود دھماکے میں زخمی ہوا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکلز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا جبکہ علاقے میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔

