ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔
ترجمان ٹیمی بروس نے دہشت گرد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں شراکت داری پرحکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا اور پاکستان کے مفادات مشترکہ ہیں۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ شریف اللہ کی گرفتاری اس بات کی گواہ ہے کہ اسلام آباد کے ساتھ انسداد دہشت گردی کا تعاون اب بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ صدرٹرمپ نے کانگریس سے خطاب کے دوران داعش کے دہشتگرد کی گرفتاری کا اعلان کیا ۔ انصاف کا سامنا کرنے کےلیے شریف اللہ کو امریکا لایا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا پہلے سے مضبوط اور خوش حال ہو گا۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ شریف اللہ 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے، اس کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انصاف کا سامنا کرانے کے لیے شریف اللہ کو امریکا لایا گیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں، ٹرمپ کے امریکیوں کو محفوظ رکھنے کے عزم کے تحت شریف اللہ گرفتار ہوا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان عمران خان کی رہائی بارے پوچھے گئے سوال کو یکسر نظر انداز کردیا۔
ٹیمی بروس نے سوال کے پہلے حصے عمران خان کی رہائی کو قطعی نظر انداز کرتے ہوئے سوال کے دوسرے نکتے پر کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور امریکا کا مفاد ایک ہے اور دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان اور امریکا کے بیچ انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں تعاون انتہائی اہم ہے۔