اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ نے سعودی پرو لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جو کہ سعودی فٹبال کلب النصر جوائن کرنے کے بعد تقریبا ڈیڑھ سال سے فیملی سمیت مملکت میں ہی مقیم ہیں۔سعودی کلب کے تحت انہوں نے جہاں دیگر کئی ریکارڈ بنائے وہیں پر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔گزشتہ روز الاتحاد سے مقابلے میں کرسٹیانو رونالڈو نے دو بار گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم النصر کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس فتح کے علاوہ یہ میچ اسٹار فٹبالر کو ایک اور اعزاز کا حامل بنا گیا ہے اور اس طرح رونالڈو سعودی پرو لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔رونالڈو نے 31 میچوں میں 35 گول کر کے مراکش کے حمد اللہ کے ریکارڈ کو توڑا دیا ہے۔یاد رہے کہ اب تک کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے 22 سالہ کیریئر میں 765 گول اسکور کیے ہیں جس میں اسپورٹنگ کلبز لزبن، مانچسٹر یونائیٹڈ، ریئل میڈرڈ اور یووینٹس شامل ہیں۔ان کے پاس پرتگال کی طرف سے کھیلتے ہوئے 206 میچوں میں 128 بین الاقوامی گولز کا ریکارڈ بھی ہے۔