Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جنوری 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • میں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان
    • شوبز میں اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت منفرد مقام حاصل کیا خودداری کو ھمیشہ ترجیح دی۔۔۔۔ شازمہ حلیم۔۔
    • تیراہ میں فوجی آپریشن سے قبل ھمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔ اقبال آفریدی۔۔۔
    •  کسی بھی غیر مہذب اور بیہودہ سی ڈی ڈراموں میں کام نہ کرنیکا عہد کررکھا ھے شینوماما۔
    • معروف چترالی فنکار اقبال الدین دارفانی سے کوچ کرگئے۔۔۔
    • مادری زبان میں تعلیم کیلئے اے این پی کا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
    • وزیراعظم کی زیر صدارت دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس
    • پشاور میں اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم گرفتار، کمسن بچہ باحفاظت بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سوار محمد حسین شہید کی 54 ویں برسی، چیف آف ڈیفنس فورسز، ائیر اور نیول چیفس کا خراج عقیدت
    اہم خبریں

    سوار محمد حسین شہید کی 54 ویں برسی، چیف آف ڈیفنس فورسز، ائیر اور نیول چیفس کا خراج عقیدت

    دسمبر 10, 2025Updated:دسمبر 10, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Death anniversary of Sawar Muhammad Hussain Shaheed, tributes from Chief of Defence Forces, Air and Naval Chiefs
    ان کی جرات، بہادری اور فرض شناسی آج بھی پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند کرتی ہے، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

     مسلح افواج کی جانب سے نشانِ حیدر پانے والے سوار محمد حسین شہید کی 54 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے چیفس نے شہید کو ان کی لازوال بہادری پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر،  ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے شہید کو ان کی لازوال بہادری پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق 1971 کی جنگ کے دوران ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر دشمن کے پیش قدمی کرتے بکتر بند دستوں کی نشاندہی کی اور ری کوئلس رائفل عملے کی رہنمائی کرتے ہوئے متعدد بھارتی ٹینک تباہ کروائے۔ ان کی بہادری سے محاذ پر صورتحال پاکستان کے حق میں بدل گئی ۔

    اسی دوران دشمن کی فائرنگ سے وہ جامِ شہادت نوش کر گئے اور تاریخ میں وطنِ عزیز پر جان قربان کرنے والوں کی صف میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے ۔

    آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  سوار محمد حسین شہید کی قربانی اس عزم کی روشن علامت ہے کہ مادرِ وطن کی خود مختاری اور سلامتی کے لیے ہر قیمت چکائی جائے گی۔ ان کی جرات، بہادری اور فرض شناسی آج بھی پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند کرتی ہے ۔

    مسلح افواج نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم اپنے اس بہادر سپوت سمیت تمام شہدا کے ایثار و قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہدا کی بہادری، وفاداری اور وطن سے غیر متزلزل محبت پاکستان کے محفوظ اور مضبوط مستقبل کی ضمانت ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
    Next Article بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری، تین بڑے نام شامل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    مادری زبان میں تعلیم کیلئے اے این پی کا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس

    جنوری 9, 2026

    وزیراعظم کی زیر صدارت دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس

    جنوری 9, 2026

    پشاور میں اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم گرفتار، کمسن بچہ باحفاظت بازیاب

    جنوری 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    میں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان

    جنوری 9, 2026

    شوبز میں اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت منفرد مقام حاصل کیا خودداری کو ھمیشہ ترجیح دی۔۔۔۔ شازمہ حلیم۔۔

    جنوری 9, 2026

    تیراہ میں فوجی آپریشن سے قبل ھمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔ اقبال آفریدی۔۔۔

    جنوری 9, 2026

     کسی بھی غیر مہذب اور بیہودہ سی ڈی ڈراموں میں کام نہ کرنیکا عہد کررکھا ھے شینوماما۔

    جنوری 9, 2026

    معروف چترالی فنکار اقبال الدین دارفانی سے کوچ کرگئے۔۔۔

    جنوری 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.